BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 November, 2006, 13:47 GMT 18:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بالغ ہونے کے لیئے کتنا وقت‘

’مشرف نے اس قانون کے معمار جنرل ضیا الحق کا نام لینا تک مناسب نہیں سمجھا‘
ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلسِ عمل کی طرف سے قومی اسمبلی سے استعفٰی دینے کے اعلان پر ڈھائی ہفتے بعد عمل درآمد کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ دیکھ میں میکے چلی۔اب بھی وقت ہے منالے ورنہ پلٹ کر نہ آنے کی۔

سینیٹ سے استعفی دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ حالانکہ صدر مشرف نے تحفظِ حقوقِ نسواں بل کی منظوری کے لیئے سینیٹ کا اجلاس بلا لیا ہے۔ جبکہ صوبہ سرحد اور بلوچستان کی اسمبلیوں سے استعفٰی دینے کا بھی فیصلہ نہیں ہوا۔ حالانکہ یہ ترمیمی بل، جسے مولانا فضل الرحمان مبینہ طور پر ’پاکستان کو فری سیکس زون میں بدلنے کی سازش‘ کہہ چکے ہیں، سینیٹ سے منظوری کے بعد پورے ملک پر لاگو ہوجائے گا جس میں سرحد اور بلوچستان بھی شامل ہیں۔

اس دوران صدرِ مملکت نے ٹی وی پر نشری تقریر میں نئے بل کے فضائل بیان کرتے ہوئے بل کے مخالفین کی مذمت بھی کی اور یہ بھی کہا کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ ہم حدود قوانین کی آڑ لے کر کئی برس سے اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے بہیمانہ سلوک کرتے آئے ہیں۔ لیکن صدر مشرف نے اس قانون کے معمار جنرل ضیا الحق کا نام لینا تک مناسب نہیں سمجھا۔

جہاں تک ایم ایم اے کے سکریٹری جنرل کے اس مبینہ موقف کا معاملہ ہے کہ حدود آرڈیننس کے نئے ترمیمی قانون سے ملک کو فری سیکس زون میں تبدیل کیا جارھا ہے۔تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ حدود قوانین کی غیر موجودگی میں یہ ملک چودہ اگست انیس سو سینتالیس سے دس فروری انیس سو اناسی تک فری سیکس زون تھا۔

کیا کسی کے پاس ایسے اعدادوشمار ہیں جن سے ثابت ہو کہ انیس سو نواسی سے قبل زنا بالجبر اور بالرضا کی سالانہ جتنی وارداتیں ہوتی تھیں حدود قوانین کے نفاذ کے بعد ان میں کمی آ گئی۔

منافقت کی چوکھٹ پر
 اس قانون نے زیادہ تر ان لوگوں کی خبر لی جن کی خبر گیری کرنے والا پہلے بھی کوئی نہیں تھا۔ گویا جنہوں نے قانون بنایا تھا انہوں نے ہی اسے منافقت کی چوکھٹ پر سنگسار کردیا۔

یہ بات ایم ایم اے کو بھی بخوبی معلوم ہے کہ خود اگر جنرل ضیا الحق صدقِ دل سے ان قوانین کو نافذ کرتے تو بے شمار طاقتور لوگ خود کو گھروں تک محدود کرلیتے۔ان قوانین سے بس اتنا ہوا کہ برائی نے اپنا چہرہ بدل لیا۔اور اس قانون نے زیادہ تر ان لوگوں کی خبر لی جن کی خبر گیری کرنے والا پہلے بھی کوئی نہیں تھا۔ گویا جنہوں نے قانون بنایا تھا انہوں نے ہی اسے منافقت کی چوکھٹ پر سنگسار کردیا۔

سن پچاس کے عشرے کے بیشتر علما کا خیال تھا کہ پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم کی اہلیہ بیگم رعنا لیاقت علی خان اپوا جیسے اداروں کے ذریعے اس نظریاتی مملکت میں بے پردگی، بے حیائی اور مغرب زدگی کو فروغ دے رہی ہیں۔کئی علما نے تو محترمہ فاطمہ جناح کو بھی بے پردگی کے فروغ کا موجب قرار دیا۔اس زمانے میں دیواروں پر اپوا کے ’کرتوتوں‘ کی چاکنگ کی جاتی رہی۔

ایوب خان کے زمانے میں شروع ہونے والے خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کے بارے میں متعدد سرکردہ علما کی رائے یہ تھی کہ یہ دراصل مردوں کو نامرد، عورتوں کو بانجھ اور لڑکے لڑکیوں کو آزاد جنسی تعلقات کی راہ پر لے جانے کی یہودی ایوبی سازش ہے۔

سن ستر کے انتخابات سے پہلے یہ طوفان اٹھایا گیا کہ اگر ملحد، کیمونسٹ، سوشلسٹ بھٹو برسرِ اقتدار آ گیا تو نہ صرف مسجدوں میں تالے پڑ جائیں گے، لوگوں سے ان کے کاروبار اور گھر چھین لئے جائیں گے بلکہ زن و مرد نائٹ کلبوں کے اندر اور باہر عریاں ناچیں گے۔

اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ حدود قوانین میں پارلیمینٹ کی جانب سے تین بنیادی ترامیم سے پاکستان کو فری سیکس زون بنانا مطلوب ہے۔

آخر ہمیں بالغ ہونے کے لئے مزید کتنا وقت چاہئیے۔

اداکار انصاف
اندھا انصاف نہیں بلکہ اداکاری کرنے والا انصاف
سرکاری خود داری
لیکن جب بات ہو امریکہ کی ۔۔۔
بات سے باتکہاں چلے گئے
دکھی لوگوں کی مدد کرنے والے کہاں کھو گئے
بات سے باتڈوپنگ کون کررہا ہے؟
غفلت پر چھان بین حساس کیوں ہو جاتی؟
امریکہ اور شیر
امریکہ اور ناقابلِ اشاعت لطیفے والے شیر میں فرق؟
بات سے باتمچھلی پکڑنا سکھا دو
بنگلہ دیش کے ساٹھ لاکھ سے زائد گھروں کی کہانی
اسی بارے میں
آٹھ اکتوبر فیسٹیول
01 October, 2006 | قلم اور کالم
سرکاری خود داری
24 September, 2006 | قلم اور کالم
کہاں چلے گئے
08 October, 2006 | قلم اور کالم
مچھلی پکڑنا سکھا دو
15 October, 2006 | قلم اور کالم
امریکہ اور شیر
22 October, 2006 | قلم اور کالم
ڈوپنگ کون کررہا ہے؟
29 October, 2006 | قلم اور کالم
صدام حسین کو پھانسی کی سزا
05 November, 2006 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد