لاہور میں عالمی تعلیمی نمائش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں وسیع پیمانے پر ایک تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اعلٰی تعلیم کے پاکستانی اداروں کے ساتھ ساتھ برطانیہ، فرانس، مشرقِ وسطٰی اور آسٹریلیا اور ملائشیا کے تعلیمی اداروں نے بھی اپنے سٹال لگائے ہیں۔ تعلیمی نمائش کا یہ سلسلہ گذشتہ برس ایک انگریزی روزنامے (DAWN) کے زیرِ اہتمام شروع ہوا تھا اور پہلی ہی نمائش میں 65 اداروں نے شمولیت اختیار کی تھی۔ اس مرتبہ دنیا بھر سے اعلٰی تعلیم کے ایک سو ادارے اس نمائش میں شریک ہوئے ہیں۔ نمائش میں غیرملکی اور پاکستانی ماہرینِ تعلیم مختلف سٹالوں پر طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اِس اجتماع کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو یہ معلومات فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنی مرضی اور پسند کا مضمون دنیا کی کِن یونیورسٹیوں میں پڑھ سکتے ہیں۔ وہاں کی فیسوں کے نظام، وظائف کی پیشکش اور طالبعلمی کے دوران فاضل وقت میں جُزوقتی ملازمت کے متعلق بھی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ شارجہ کی امریکی یونیورسٹی اور ملائشیا کے انسیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی کے سٹالوں پر نوجوانوں کا خاصا ہجوم تھا۔ طالبات کی اکثریت برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، امپریل کالج لندن، یونیورسٹی آف کینٹ، یونیورسٹی آف لِیورپول، لنکاسٹر یونیورسٹی، لیڈز یونیورسٹی، لیسٹر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لُوٹن کے سٹالوں پر دکھائی دی۔ یونیورسٹی آف وارِک کے اسٹال پر معلومات حاصل کرنے والی ایک طالبہ نے بتایا کہ وہ لاہور کے کنیرڈ کالج سے تعلق رکھتی ہے اور ابھی اسے مزید ایک برس اِس کالج میں گزارنا ہے لیکن وہ آئندہ برس اعلٰی تعلیم کے لئے بیرونِ ملک جانا چاہتی ہے اور ابھی سے اس سلسلے میں مختلف یونیورسٹیوں کی معلومات جمع کر رہی ہے۔
ایک برطانوی سٹال پر موجود انگریز خاتون نے کہا کہ اِس اجتماع کا مقصد پاکستانی طالبعلموں میں اعلٰی تعلیم کے متعلق شعور پیدا کرنا اور انھیں یہ آ گاہی بہم پہنچانا ہے کہ جِس شعبے میں وہ تخصیص حاصل کرنا چاہتے ہیں اسکی بہترین تعلیم کہاں ملتی ہے، نیز یہ کہ اس مخصوص شعبے میں آج سے چار پانچ برس بعد حصولِ ملازمت کے کتنے مواقع ہوں گے۔ |
اسی بارے میں 2005 کے نئے انگریزی الفاظ11 January, 2006 | Learning English حروفِ عطف کا استعمال06 January, 2006 | Learning English Verbals کا استعمال26 December, 2005 | Learning English فعل بطور اسم و صفت 20 December, 2005 | Learning English BOGUS کا لفظ کہاں سے آیا ہے؟09 December, 2005 | Learning English پُرانی ڈِ کشنری، نیا ایڈیشن05 December, 2005 | Learning English | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||