برطانوی اور امریکی انگریزی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس سلسلے کی پہلی نشست میں ہم نے دیکھا کہ برطانوی اور امریکی انگریزی میں قواعد کے کچھ اختلافات ہیں۔ آج ہم دونوں بولیوں کے فرہنگ یعنی لفظیات پر غور کریں گے۔ کئی الفاظ ہیں جِن کا مطلب برطانوی انگریزی میں کچھ ہے لیکن امریکی انگریزی میں کچھ اور ہے۔ مثلاً یہ لفظ دیکھیے: Mean ’مِین‘ کا مطلب ہے کمینہ، کنجوس، تھُڑ دِلا (چھوٹے دِل والا) لیکن امریکی انگریزی میں اسی لفظ کا مطلب ناراض، اکھڑ یا بد مزاج شخص۔ اسی طرح کار کے اگلے چھجّے کو، جسے کھول کر اُوپر اٹھایا جاتا ہے، برطانوی انگریزی میں ’بونٹ‘ کہا جاتا ہے جبکہ امریکی انگریزی میں اسے ’ہُڈ‘ کہتے ہیں۔ ذیل میں ایک فہرست دی جا رہی ہے جس میں پہلے برطانوی لفظ ہے پھر اسکا امریکی متبادل: angry = mad اس آخری لفظ کے بارے میں یہ نکتہ قابلِ توجہ ہے کہ اُردو پنجابی وغیرہ میں لاری کا لفظ عرصہء دراز تک بس کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے، خاص طور پر ایسی بس جو ایک شہر سے دوسرے شہر جاتی ہو۔
اندرون شہر چلنے والی بس کے لیے انگریزی کا ’اومنی بس‘ زبان زدِ خاص و عام رہا ہے اور آئیے اب کچھ اور لفظوں کے برطانوی اور امریکی روپ پر نگاہ ڈالتے ہیں۔ بائیں جانب برطانوی الفاظ ہیں اور دائیں جانب امریکی۔ baggage = luggage اس فہرست میں اور بھی بہت سے الفاظ ہیں لیکن فی الحال ہم نے الفبائی ترتیب میں اے سے لیکر ایم تک کے الفاظ درج کئے ہیں۔ شاید اس لئے کہ’M‘ کو انگریزی ابجد کا درمیانی حرف سمجھا جاتا ہے، انگریزی کے چھبیس حروف میں سے یہ حرف تیرھویں نمبر پر آتا ہے۔ ویسے آپ کوئی بھی انگریزی ڈِ کشنری اُٹھا کر اسے عین درمیان میں سے کھولیں تو آپ کو ’ ایم ‘ کی پٹی ہی سامنے دکھائی دے گی اور انگریزی لغت میں لفظ ڈھونڈنے کا یہ بھی ایک گُر ہے کہ ایم کو مرکز مان کر اس انداز میں ڈِکشنری کھولیے کہ آپ پہلی ہی کوشش میں مطلوبہ لفظ کے آس پاس جا نکلیں۔ بہر حال آج کی نشست میں ڈِکشنری کا ذِکر اس لئے چل نکلا ہے کہ برطانوی اور انگریزی لفظوں کی فہرست کو آج ہم نے ’ ایم ‘ کی پٹی پر آکر روک دیا ہے۔ گویا اس سلسلے کے تقریباً آدھے الفاظ آپ کی خدمت میں پیش کر دیےہیں اور بقیہ الفاظ اگلی نشست میں پیش کیے جائیں گے۔ |
تازہ ترین خبریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||