BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 November, 2005, 14:49 GMT 19:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائی نے نیویارک کا دل جیت لیا

مختار مائی نیویارک میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی مترجم کے ہمراہ
مختار مائی نیویارک میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی مترجم کے ہمراہ
مختار مائی نے نیویارک میں خاتونِ سال کا ایوارڈ مشہور اداکارہ بروک شیلڈ کے ہاتھوں وصول کیا ہے۔

بدھ کی شام نیویارک کے لنکن سینٹر میں ’گلیمر میگزین‘ کی تقریب میں شریک دو ہزار افراد سے مختار مائی نے پاکستان اور اسکے ‍زیرِ انتظام کشمیر میں زلزلے کے متاثرین خواتین اور بچوں کی امداد اور بحالی میں پاکستان کی مدد کی اپیل کی۔ گلیمر میگزین نے اپنے آنیوالے ماہ دسمبر کے شمارے میں مختار مائی کو دنیا کی بہادر ترین عورت قرار دیا ہے۔


آجکل امریکہ کا دورہ کرنیوالی مختار مائی کی میزبان اور تنظیم ’ایشین امریکن نیٹ ورک اگینسٹ ابیوز آف ہیومن رائٹس‘ یا آنا کی صدر ڈاکثر آمنہ بٹر نے جو خود بھی اس تقریب میں مدعو تھی، رابطہ کرنے پر نیویارک سے بدھ کو رات گئے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ اداکارہ بروک شیلڈ کے ہاتھوں جب مختار مائی کا ایوارڈ لینے کیلیے نام پکارا گیا تو تقریب میں موجود تمام شرکاء ایک مرتبہ اپنی نشستوں سے سات منٹ تک کھڑے ہوکر مختار مائی کے احترام و استقبال میں تالیاں بجاتے رہے اور دوسری مرتبہ جب مائی نے اپنے مخصوص انداز میں سرائیکی زبان میں تقریر ختم کی اور اس کا اسکا انگریزی ترجمہ کیا گیا تو ان کے اپنی نشست پر واپس بیٹھنے تک تمام شرکاء تقریب پانچ منٹ تک اپنی نشستوں سے اٹھ کر تالیاں بجاتے رہے۔

اس سے قبل یہ ایوارڈ مختار مائی کو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ہاتھوں دیا جانا تھا۔

’مجھے ظلم کو علم سے ختم کرنا ہے اور اسی طرح ہی ظلم کو علم سے ختم کیا جاسکتا ہے‘، مختار مائی نے سامعین سے اپنے مخصوص لیکن مختصر جملوں پر مبنی تقریر میں کہا -

’عجب بات ہے کہ وہ خود سے کیے گئے سواالوں کے جوابات محض سرائیکی زبان میں دیتی ہے لیکن پھر بھی اسکی بات لوگوں کو رلا دیتی ھے‘، یہ بات مختاراں مائی کے امریکی دورے کی رپورٹنگ کرنے والے ایک صحافی نے کی جس نے اسکا مشاہدہ وہاں ڈی پال یونیورسٹی میں مختار مائی کو دیے جانیوالے اس استقبالیے کی تقریب میں کیا جہاں سریندر نامی ایک سکھ خاتون مختار مائی کی باتیں سنکر رونے لگی تھیں۔

گلیمر میگزین کے تقریب میں مختار مائی نے اپنی تقریر کے دوران خاص طور پر ’نیویارک ٹائمز‘ کے کالم نگار نکولس کریسٹوف کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے مختار مائی مائی پر مضامین لکھ کر دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ مختار مائی کے ساتھ ہونیوالی زیادتی اور اسکی اپنے گاؤں میروالہ میں تعلیم پھیلانے کے کام اور ملک میں عورتوں کے حقوق کیلیے اسکے ڈٹ جانے کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

نیویارک سے نکلنے والے جریدے ’گلیمر میگزین‘ کی طرف سے ’وومن آف دی ایئر‘ یا خاتونِ سال کا ایوارڈ لینے والیوں میں مختار مائی کے علاوہ آئیرلنیڈ کی سابق وزیر اعظم میری رابنسن، ہالی وڈ اداکارہ کیتھرین زیتا جونز اور گولڈی ہان، صحافی کرسٹینا امانپور اور نیو اورلیئنز میں آنیوالے کترینا طوفان میں متاثرین کی مدد کرنیوالی سات خواتین بھی شامل تھیں۔

مختار مائی
مختار مائی نیویارک میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد

’لیکن جو پذیرائی اور استقبال مختار مائی کو ملا ہے وہ اعزاز اور عزت پاکستان کی غریب اور مظلوم عورت کی ہے‘، ڈاکٹر آمنہ بٹر نے بتایا- جبکہ تنظیم آنا کے بانی ممبر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ایریزونا سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے اپنی بات چیت میں کہا ’مختار مائی کے عزم نےثابت کر دیا ہے پاکستان میں آج بھی عام آدمی حالات اور سوچ بدل سکتا ہے‘۔

آئرلینڈ کی سابقہ وزیر اعظم میری رابنسن نے کہا کہ جس بہادری سے مختار مائی نے ظلم اور تشدد کا مقابلہ کیا ہے شاید ہی کوئی کرسکتا۔

تقریب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امریکہ کے صدر کے عہدے کے سابق امیدوار اور نائب صدر ایلگور کی اہلیہ ٹپر ایلگور اور ان کی بیٹی مختار مائی کے ساتھ اسکے بعد گلیمر میگزین کی طرف سے دیے جانیوالے عشایے میں سارا وقت مختار مائی کے ساتھ ان کی میز پر موجود رہیں۔

ڈاکٹر آمنہ بٹر نے بتایا کہ اگرچہ اس عشایے کا مینو چائنیز کھانے تھا لیکن مختار مائی اور ان کی ہمسفر دوست اور ان کے آنا کے میزبانوں کیلیے پاکستانی یا ’دیسی‘ کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تقریب سے قبل شرکاء کی ایک بہت بڑی تعداد نے مختار مائی کی ساتھ تصویریں کھینچوائیں۔

مختار مائی نے اپنے نیویارک کے قیام کے دوران صبح کے مشہور ٹی وی شو یا پروگرام ’ گڈ مارننگ امیریکہ‘ میں پانچ منٹ شرکت بھی کی۔

66’شدید دکھ پہنچا‘
صدر کے بیان پرمختاراں مائی رنجیدہ
66سرکاری دباؤ میں
حکومت ہراساں کر رہی ہے: مختاراں مائی
66خواتین کا عالمی دن
مختاراں مائی کو سکول کیلیے 21 لاکھ کی امداد
66مائی کا جواب
مختاراں مائی: زنا بالجبر کا بدلہ لینے کے لیے سکول
66مائی کا اعزاز
مختار مائی ’گلیمر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد