BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 May, 2005, 13:16 GMT 18:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مجھ سےغلطیاں ہوئی ہیں
وویک اوبرائے اور ایشوریہ
کیا کروں زبان سے مجبور ہوں لیکن اب دوبارہ غلطی نہیں کروں گا
آج کی بات چیت کی شروعات ایک گرما گرم خبر سے کرتے ہیں۔ یاد ہے ہمارے وویک اوبرائے ایک ہفتہ پہلے تک میڈیا کے سامنے چھاتی ٹھونک ٹھونک کر کہہ رہے تھے کہ وہ ایشوریہ کے ساتھ شادی کررہے ہیں۔ لیکن لگتا ہے ایش باجی سے انہیں کافی ڈانٹ سننے کو ملی ہے اسی لئے اسی ہفتے انہوں نے میڈیا والوں کو بلا کر اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کچھ غلطیوں کا اعتراف کیا۔

ویسے میڈیا میں بھی کہا جاتا ہے کہ وویک کو منھ کا ڈائیریا ہے اور اسی لئے وہ اکثر میڈیا کے ہاتھوں سرکس بن جاتے ہیں ۔انہوں نے خیر سے اس بات کا اعتراف بھی کیا۔

جس فلم ’ ہم تم‘ نے سیف کو راتوں رات اسٹار بنا دیا اسی فلم کے ڈائریکٹر
کو وویک نے اس فلم کے لئے دروازہ دکھا دیا تھا اوراب مانتے ہیں کہ وہ ایک بہت بڑی پروفیشنل غلطی تھی ۔

لیکن وویک بھی کیا کریں عشق کا بھوت جو سوار تھا اس لئے بغیر سوچے سمجھے ’کیوں ہو گیا نہ ‘ سائین کر لی اور اس سے کچھ بھی نہیں ہوا وصالِ صنم کے علاوہ۔

اب وویک کہتے ہیں میں مانتا ہوں ’میں بہت بڑا بے وقوف تھا ‘ اور یہ ایک غیر ذمے دارانہ فیصلہ تھا کہ بغیر اسکرپٹ پڑھے اور بغیر کسی آیڈیا کے فلم لے لی۔چلیے آخر کار مان تو لیا کیوں کہ ’کیوں ہوگیا ناں‘ تو فلاپ ہوگئی ناں۔

سلمان خان اور ایشورہ کے جھگڑوں میں ٹانگ اڑانے کے بارے میں بھی بھائی صاحب اب کہتےہیں وہ کچھ زیادہ ہوگیا تھا۔اور سب سے بڑی بات تو یہ کہ انہوں نے ایشورہ سے اپنی شادی کےپچھلے ہفتے کے بیان کے بارے میں بھی کہا کہ اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے ۔

ویسے اگر وہ بات بن بات اس طرح بغیر سوچے سمجھے منھ کھولیں گے تو ایسا ہی ہوگا کیونکہ سلمان اور ایشوریہ تو اس مقام پر ہیں کےاس طرح کی باتوں کا ان کی پروفیشنل زندگی پر کوئی اثر نہیں ہوگا لیکن وویک با با کو کوئی مشورہ دے کہ اگر وہ ایشوریہ کے خواب دیکھنا بند کر کے کام پر توجہ دیں تو شاید ان کے حالات کچھ بہتر ہو جائیں ورنہ وہ اپنے پیار کی ڈگڈگی اکیلے ہی بجاتے رہ جائیں گے۔

پاکستانی ادکارہ میرامہیش بھٹ کی فلم ’نظر‘ میں
دربار میں حاضری بھی کچھ کام نہ آئی

میرا کی ’نظر‘ پر نہ تو خواجہ کی نظرِ کرم ہوئی اور نہ ہی لوگوں کی لیکن اب ان کے نقشِ قدم پر پاکستان کی کئی لڑکیاں چل نکلی ہیں کیونکہ میرا کے بعد اب باکستان کی مشہور ماڈل مہرین نے بھی بالی ووڈ کا رخ کیا ہے۔

مہرین سعید ایک فیشن ماڈل ہیں اور حال ہی میں انھیں انٹرنیشنل ماڈل آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا ہے۔خبر ہے کہ انہوں نے فلم ساز ششی رنجن کے ساتھ ایک فلم اور ایک ایلبم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

ایک بات خاصی دلچسپ ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستان کی ہیروئینوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا جا رھا ہے ۔ اگرچہ ہیروز کی جانب دلچسپی کچھ کم ہے لیکن کرکٹ کھلاڑیوں میں بالی ووڈ نے ہمیشہ دلچسپی دکھائی ہے چاہے وہ محسن خان ہوں یا پھر شعیب اختر اور اس معاملے میں مہیش بھٹ زیادہ فراخ دل نظر آتے ہیں ویسے بھٹ صاحب کو اپنے پروڈکشن ہاؤس کی ایک برانچ پاکستان میں بھی کھول لینی چاہیے ۔

جو بھی ہو یہ ایک خوش آئند رجحان ہے کیونکہ فن اور فنکار دو ملکوں اور عوام کو ایک دوسرے کے نزدیک لانے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔

آج کل ایک اور خبر میڈیا اوراخبارات کی سرخیوں میں ہے اور وہ ہے کرشمہ کپور کی ازدواجی زندگی۔ خبر ہے کہ کرشمہ اپنی بیٹی کے ساتھ آج کل میکے میں ہیں اور سسرال جانے کے موڈ میں نہیں ۔

کرشمہ کپور
میں سسرال نہیں جاؤں گی تم دیکھتے رہیو

سنا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے ان کی اپنے شوہر کے ساتھ ان بن چل رہی ہے ناراضگی اور علیحدگی کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی لیکن خبر ہے کہ کرشمہ دلی واپس نہ جانے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔

کرشمہ ان معاملات میں کافی ریزرو ہیں اور اس بارے میں کسی سے کچھ بات نہیں کرنا چاہتیں بہرحال ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد