BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 May, 2005, 19:21 GMT 00:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابھی شادی نہیں کرونگی: کرینہ

کرینا کپور
بالی ووڈ میں ابھی میرا اچھا وقت شروع ہوا ہے
اس وقت بالی ووڈ میں افواہیں گرم ہیں کہ بیبو میرا مطلب ہےکرینہ کپور شادی کے بندھن میں بندھنے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ حال ہی میں کرشما آپا کے ماں بننے کے بعد انہیں بھی گھر گرہستی کا شوق ہو گیا ہو یا پھر یہ ان کے محبوب شاہد کپور کی شخصیت کا جادو ہو جو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ حالانکہ شاہد بے بی مطلب شاہد با با کو بڑے ہو نے میں ابھی خاصاوقت لگے گا۔

وجہ کچھ بھی ہو لیکن جب اس بارے میں کرینا سے پوچھا گیا توچھوٹتے ہی انہوں نے یہ جملہ ٹکا دیا ’یہ کیا بکواس ہے یہ خبر بالکل غلط ہے‘ ۔ بیبو کا کہنا تھا کہ شادی کا خیال تو دور تک ان کے ذہن میں نہیں ہے۔ آٹھ دس سال تو وہ اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں کیونکہ انڈسٹری میں ابھی ان کا اچھا وقت شروع ہی ہوا ہے۔

چلیے اتنی دیر میں شاہد کپور کو میچور ہونےکا موقع مل جائے گا۔ بشرطیکہ بیبو کا ارادہ نہ بدلے ورنہ عشق میں بے وفائی کوئی نئی بات تو نہیں اور یہ کوئی بیچارے ابھیشیک بچن سے پوچھے۔

خبر ہے کہ چھوٹے نواب یعنی نئے نئے اسٹار بننے والے سیف علی خان ’ہم تم‘ کی کامیابی کے بعد اب اپنی نئی فلم ’پرینیتا‘ کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ سیف کی پہلی پیریڈ فلم ہوگی اور اس میں وہ بالکل الگ گیٹ اپ میں نظر آئیں گے دیکھتے ہیں ان کی کامیابی کے اس سفر میں پرینیتا کیا رول ادا کرتی ہے۔

شاہ رخ
کیا اس پگڑی کے پیچھے بھی کوئی پہیلی ہے
۔

ویسے چھوٹے نواب اپنے اسٹار ہونے کا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اور فلموں کے ساتھ ساتھ دھڑا دھڑ ایڈورٹائز بھی لے رہے ہیں پیپسی اور ایشین پینٹ بیچنے کے بعد سنا ہے کہ اب وہ بیل آئیس کریم بیچیں گے۔ اسے کہتے ہیں جب اللہ مہربان تو گدھا پہلوان۔

ادھر بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’پہیلی ‘ کے بارے میں خاصے پُرجوش ہیں۔

امول پالیکر کی ہدایت میں بننے والی پہیلی میں شاہ رخ ایک بھوت کا رول کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم دوسری فلموں سے مختلف ہے یہ ایک شادی شدہ عورت اور ایک بھوت کے عشق کی کہانی ہے۔ چلیے کیا فرق پڑتا ہے ویسے بھی آج کل بالی ووڈ میں سب پر ذرا ہٹ کر فلمیں بنانے کا بھوت سوار ہے اب ایک اور سہی۔

اور یوں بھی کسی نے کہا ہے کہ اس وقت انڈسٹری میں صرف دو ہی چیزیں چلتی ہیں سیکس اور شاہ رخ تو آپ کو کس بات کی فکر ہے فلم نہ سہی تو آپ ہی چل جائیں گے یعنی دونوں ہاتھوں میں لڈو۔

ایک اور خبر سنتے چلیے ہمارے نئے نئے حاتم تائی وویک اوبرائے کا کہنا ہے بلکہ کہنا چاہیے ان کا دعوی ہے کہ وہ ایشوریہ سے شادی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایش سے ان کے رشتے کی شروعات ہوئی تو لوگوں نے کہا تھا کہ یہ رشتہ زیادہ دن نہیں چلے گا اور دیکھئے ہم اب بھی ساتھ ہیں۔

وویک اور ایشوریہ
میں دولہا کب بنوں گا

یہ کیسا ساتھ ہوا آپ مشرق اور وہ مغرب میرا مطلب ہے کہ ایشوریہ اسپائس آف مسٹریس کی شوٹنگ سے واپس آکر فوراً ہی واپس لندن چلی گئیں اور ایک طرح سے آپ کے لیے یہ اچھا ہی ہے کے انہوں نےہ یہ بری خبر نہیں سنی۔

ایک اور دلچسپ سوال کے جواب میں وویک نے کہا کہ مستقبل کا تو پتہ نہیں لیکن فی الحال وہ سلمان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ چلیں اس بہانے سلمان کی تو بچت ہوئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد