BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 January, 2009, 17:43 GMT 22:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوباما کی کابینہ
امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوباما انتخابات جیتنے کے بعد سے اپنی ٹیم کے ارکان منتخب کررہے ہیں جن کی مدد سے وہ اپنا نظام حکومت چلائیں گے۔

کابینہ کے ارکان کی تعیناتی کا انحصار ان افراد کی صلاحیتوں اور سینیٹ کی تصدیق پر منحصر ہے۔


وزیر خارجہ: ہیلری کلنٹن

ہیلری
سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن 1993 سے 2001 تک خاتون اول رہیں اور اوباما کے مقابلے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کا انتخاب جیت نہ سکیں۔

نیا عہدہ سنبھالنے سے قبل انہیں اپنے سینیٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونا پڑے گا۔ ان کا وسیع تجربہ اور بین الاقوامی تعلقات ان کے نئے کردار میں مددگار ثابت ہوں گے۔ صدارتی مہم کے دوران خارجہ پالیسی کے چند امور پر اوباما اور ہیلری کے درمیان اختلاف موجود تھا اور خیال ہے کہ اوبامہ کی ٹیم میں ہیلری کی موجودگی تناؤ کا باعث ہوسکتی ہے۔


وزیر دفاع: رابرٹ گیٹس

اوباما کے صدارتی دور کے کم از کم پہلے برس کے دوران امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ہی پینٹاگون کے سربراہ رہیں گے۔

65 سالہ گیٹس امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر تھے اور صدر بش نے 2006 میں انہیں موجودہ عہدہ دیا تھا۔ عراق میں فوجی کارروائی میں تیزی کے محرک رابرٹ گیٹس ہی تھے نیز انہیں ہی وہاں پرتشدد کارروائیوں میں تیزی کا محرک سمجھا جاتا ہے۔ اوباما اور گیٹس کی آراء میں عراق کے معاملے پر اختلاف تھا تاہم وہ افغانستان کے معاملات پر متفق ہیں۔


وزیر خزانہ: ٹموتھی گیتھنر

ٹموتھی
فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کے 47 سالہ سربراہ ٹموتھی گیتھنر موجودہ بینکنگ کے بحران پر امریکی حکومت کے رد عمل کے آلہ کار سمجھے جاتے ہیں۔

امریکہ کی بڑی بڑی کمپنیوں مثلاً لیمین برادرز کے دیوالیہ ہونے سے قبل کیئے گئے مذاکرات میں ٹموتھی گیتھنر پیش پیش تھے۔ وہ ملک کے مالی نظام میں اصلاحات کے خواہاں ہیں جوکہ ان کے خیال میں مزید مالی بحران روکنے کے لیے ضروری ہیں۔


وزیر صحت: ٹام ڈیشلے

ٹام ڈیشلے
ٹام ڈیشلے 2001 سے 2003 تک ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں اکثریت کے سربراہ رہے ہیں۔ بطور وزیر صحت، ڈیشلے اوباما کی مجوزہ اصلاحات کی نگرانی کریں گے۔ نئی امریکی انتظامیہ کے ایجنڈے پر شعبہ صحت کی اصلاحات سرفہرست ہیں۔


اٹارنی جنرل: ایرک ہولڈر

ایرک
سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں ایرک ہولڈر جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ تھے۔ ہولڈر نو منتخب صدر اوباما کی صدارتی مہم کی ٹیم کے قانونی مشیر رہے ہیں۔ اگر ان کا انتخاب ہوگیا تو وہ نئی امریکی کے انتظامیہ گوانتانامو بے کی جیل بند کرنے کی کوششوں کی نگرانی کریں گے۔ اوباما نے کہا ہے کہ گوانتانامو جیل بند کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔


داخلی سکیورٹی: جینیٹ ناپولیتانو

جینیٹ
ایریزونا کی گورنر جینیٹ ناپولیتانو کو ممکنہ طور پر داخلی سکیورٹی کی وزیر کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ یہ نیا عہدہ گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ ناپولیتانو کو امیگریشن کے معاملات میں وسیع تجربہ ہے۔


اقوام متحدہ کی امریکی سفیر: سوزن رائس

سوزن
اقوام متحدہ کی امریکی سفیر سوزن رائس اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ بش دور کے مقابلے میں اوباما اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے قریبی تعلقات قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سوزن رائس کلنٹن کے دور میں 1997 سے 2001 تک اپنے فرائض ادا کرتی رہی ہیں تاہم اوباما کے عراق جنگ کی مخالفت کے موقف کی حامی ہیں۔


توانائی کے وزیر: سٹیون چو

سٹیون
ڈاکٹر سٹیون چو امریکہ کے پائے کے سائنسدانوں میں شامل ہیں۔ وہ لارنس برکلے نیشنل لیبارٹری کے ڈائریکٹر ہیں اور گلوبل وارمنگ یا عالمی حدت کے مسئلے کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں۔ 1997 میں انہیں فزکس کے شعبے میں مشترکہ نوبل پرائز دیا گیا تھا۔


ای پی اے ایڈمنسٹریٹر: لیزا جیکسن

لیزا
لیزا جیکسن انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی سربراہی کریں گی۔ 1990 میں بل کلنٹن کے دور میں ای پی اے کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ 2006 میں انہیں نیو جرسی میں ای پی اے کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔


وزیر تعلیم: ارنی ڈنکن

آرنی
2001 سے ارنی ڈنکن شکاگو کے پبلک سکول سسٹم کے انچارج رہے ہیں اور باراک اوباما نے کئی مواقع پر ان کے کام کا قریبی مشاہدہ بھی کر رکھا ہے۔ کہا جاتا ہے ان کی نگرانی میں کئی سکولوں کی تعلیم کا معیار بہتر ہوا ہے۔


وزیر داخلہ: کین سالزار

کین سالزار 2004 سے کولوراڈو کے سینیٹر رہے ہیں۔ کامرس کے وزیر کے بعد سالزار اوباما کے متخب کردہ دوسرے فرد ہیں جن کا تعلق ہسپانیہ سے ہے۔


وزیر زراعت: ٹام ولسیک

ٹام ولسیک زراعت کے شعبے میں خاصا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور زراعتی ریاست اووا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ کچھ ماہر ماحولیات فارمنگ کی لابی کرنے والے حلقوں سے ان کے قریبی تعلقات کو تنقیدی نظر سے دیکھتے ہیں۔


سی آئی سے ڈائریکٹر: لیین پانیتا

کلنٹن دور کے چیف آف سٹاف لیین پانیتا ممکنہ طور پر سی آئی کے نئے چیف ہوں گے۔70 سالہ پانیتا کو خفیہ امور میں کوئی خاص تجربہ نہیں ہے اور اس حساس شعبے میں انہیں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تاہم انہیں ایک اچھے مینیجر کے طور پر جانا جاتا ہے جو حکومتی انتظامیہ کے معاملات کو بہتر طور پر چلانے کا گر جانتے ہیں۔
اوباما اور توقعات
بارک اوباما سے امریکی عوام کیا توقع کرتی ہیں
 اوبامااوباما کے عزائم
گوانتانامو بے کی بندش اور تشدد کا خاتمہ
 اوبامہ ٹائم میگزین کے صفـحۂ اول پربہترین شخصیت
اوبامہ 2008 کی بہترین شخصیت: ٹائم میگزین
باراک اوبامااوباما کی خاموشی
غزہ: لڑائی پر خاموشی ،افسوس کا اظہار
دمتری میدویدفروس اور اوباما
روسی صدر کا بیان یا ایک تیر دو شکار؟
اوباماذمہ داری اوباما پر
غزہ میں فوجی کارروائی کون بند کرائے گا؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد