 |  آسٹریلوی بلے باز آر ٹی پونٹنگ |
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلی جانے والی وی بی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ جمعہ کی صبح آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور پاکستانی باؤلنگ کے سامنے آسٹریلیا کی ٹیم دو سو سینتیس رنز بناکر صرف انچاس اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔ امید کی جارہی تھی کہ آسٹریلیا کو کافی عرصے کے بعد سیریز شکست کا سامنا کرنا پڑے۔ پاکستان کو کامیابی کے لئے دو سو اڑتیس رنز بنانے تھے لیکن مقررہ پچاس اوور میں پاکستان کی ٹیم دوسو انیس رنز بناسکی۔ آپ نے یہ میچ دیکھا؟ آپ کے خیال میں دونوں ٹیموں میں سے کس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا؟ آج کے گیم کو آپ کیسے یاد رکھنا چاہیں گے؟ یہ فورم اب بند ہوچکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں
شبیر، بلوچستان: میرے خیال میں پاکستانی ٹیم کو ذمہ دارانہ طور پر اپنے اوپنر کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ جہاں تک میرا خیال ہے کہ سعید انور اور عامر سہیل کی بات اب تک پاکستانی ٹیم اپنا اوپنر سیلیکٹ نہیں کرپائی ہے۔ کیا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی ہے؟ آج کی میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کا اوپننگ اسٹینڈ خراب رہا جس کی وجہ سے میچ جیت کی بجائے شکست میں تبدیل ہوگئی۔ لیاقت علی، میانوالی: میچ کو دیکھ کر تو یہی لگا کہ میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے بیچ نہیں تھا، بلکہ پاکستان اور امپائروں کے درمیان تھا۔ دل: شعیب اختر کی غیرحاضری میں ٹیم اچھا کررہی ہے۔ پی سی بی کو چاہئے کہ اسے ٹیم سے نکال دے۔ مبشر عزیز جرمنی: میرے خیال میں پاکستان کے ہارنے کی وجہ صرف باب وولمر کی احمقانہ حرکتیں ہیں۔ ایک عام آدمی بھی میچ دیکھ کر بتا سکتا ہے کہ کامران اکمل اوپننگ نہیں کرسکتا۔ اسے اس پوزیشن پر لاکر پریش میں لایا جارہا ہے۔ خلیل ایک اسپیشلِسٹ باؤلر ہے اگر اس سے صرف چار اوور کروانے ہیں تو ایک آل راؤنڈر کی جگہ ویسٹ کرنے کی کیا تک بنتی ہے؟ اس سے تو اظہر محمود کو کھیلانا بہتر ہے۔ شہزاد شاہد، سیالکوٹ: آسٹریلیا اچھا کھیلا لیکن پاکستان نے بھی فائٹ کی۔ ہار اور جیت تو ہوتی رہتی ہے۔ انشاء اللہ اگلے میچ میں عمدہ کھیلیں گے۔ عثمان محمود، آسٹریا: اگر پاکستان کی ٹیم ذمہ داری سے کھیلے جیسے بھائی انضمام کھیلتے ہیں تو پاکستان ضرور جیتے گا اور پاکستان کو اپنی اوپننگ ٹھیک کرنی چاہئے۔ میرے خیال سے اوپننگ یاسر حمید کو اور شاہد آفریدی کو کرنی چاہئے اور شاہد آفریدی کو بھی دھیان سے کھیلنا چاہئے۔ سعید اللہ، پشاور: پاکستان کی باؤلنگ بہت اچھی تھی لیکن بیٹنگ اتنی اچھی نہیں تھی، سوائے انضمام کے۔ ناصر مظفر میاں، چناب نگر: میرے خیال میں پاکستانی سیلیکشن کمیٹی کو با اختیار ہونا چاہئے اور آزمائے ہوئے کھلاڑیوں کو کسی سفارش یا دباؤ کے بغیر خالصتا کارکردگی کی بنا پر ٹیم میں لانا بہتر ہوگا۔ محمد حفیظ، سلمان بٹ اور یونس خان کو کسی صورت میں جگہ نہیں ہے۔ شاہد آفریدی پر واضح کرنا ہوگا کہ وہ وکٹ پر رکنا سیکھے اور موقع کی مناسبت سے گیم کرے اور ہر بال پر چھکا مارنے سے دو چوکے بہتر ہوتے ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کی کمی نہیں، صرف ایمانداری اور خلوص سے سیلیکشن ہونا چاہئے۔ محمد حبیب، سوات: آج اگر پاکستان سلمان بٹ کی جگہ یاسر حمید یا توفیق عمر کو چانس دیتا تو یقینا کامیاب ہوتا۔ عاصم افضل، گجرخان: بےشک پاکستان کی ٹیم کافی عرصے بعد ایک اچھی فارم میں نظر آئی۔۔۔ بس اگر آخر میں آفریدی تھوڑی سی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا تو یہ ٹارگیٹ اتنا مشکل نہ تھا۔ امپائرنگ کا معیار بھی انتہائی ناقص تھا جس کی وجہ سے پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا۔ لیکن پھر بھی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ توفیق عمر کو چانس نہ دینا زیادتی ہے۔ یحی رحمان، راولپنڈی: پاکستان ٹیم سب سے بہتر ہے، اس میچ میں نہیں، اگلے دو میچوں میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔ زاری، آسٹریلیا: اوپنر اور نمبر پانچ تک کے بلےبازوں سے کوئی امید نہیں تھی۔ سیلیکٹرز کو چاہئے کہ شرم کریں کہ وہ ایسی ٹیمیں بین الاقوامی مقابلوں میں بھیجتے ہیں۔ ایاز احمد، جرمنی: میرے خیال میں اس میچ کی غلطیوں کو ریپیٹ نہیں کرنا چاہئے، کامران اکمل کو دو ڈاؤن دی آرڈر بیٹنگ کرنی چاہئے اور خلیل کی جگہ اظہر محمود کو رکھنا چاہئے، لیکن باب وولمر اور انضمام کی ٹیم سیلیکشن اور کرکٹ سٹریٹجی نیرالی ہے، سمجھ اور لوجِک سے بالاتر ہے، اور اس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ نوید کالیا، کراچی: پاکستانی بلے گازوں کو جلدی میں ٹارگیٹ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے تھی۔ انضمام کو چاہئے کہ حفیظ کو پھر چانس نہ دے کیوں کہ وہ اتنا بہتر نہیں کھیل سکتا جتنا کھیلنا چاہئے۔ محمد ہارون خان، کراچی: رانا کو تھوڑا اوپر کھیلانا چاہئے اور اوپننگ سلمان اور یاسر حمید سے کروائیے۔ عاجز رضوی، کراچی: پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے سامنے کافی مشکلات کھڑا کیں۔ آفریدی کو نمبر چھ پر آنا چاہئے، تاکہ ایک بیٹسمین فالواپ کے لئے رہے۔ عاصم عباس، آسٹریلیا: دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل اچھا تھا لیکن جب ٹیم بمقابلے امپائر کا سوال کھڑا ہوجائے تو آپ کو معلوم ہی ہے کون جیتے گا۔۔۔۔ رانا صدیق، فیصل آباد: آفریدی کو فیلڈ دیکھ کر کھیلانا چاہئے تھا۔ تفسیر حیدر، گجرات: یاسر حمید کو لانا چاہئے، سلمان اچھی بیٹنگ نہیں کررہا۔ آصف خان، یو کے: اس میں پاکستانی ٹیم کا کوئی عمل نہیں ہے، اس میں امپائر کا دخل ہے۔ شہباز حسین، ڈیرہ غازی خان: آسٹریلیا کی باؤلنگ اچھی تھی اور امپائرنگ بہت خراب محمد حیدر اورکزئی، ہنگو: آسٹریلیا کے خلاف پچھلے میچ میں کامیابی کے باوجود پاکستان اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکا۔ ایک اچھی بات یہ ہے کہ شعیب اختر کی غیرموجودگی میں ٹیم اچھا کررہی ہے۔ عاصف علی، پاکستان: پاکستانی ٹیم کا پرفارمنس اچھا تھا۔ شاہد محمد ندیم، جرمنی: اس میچ میں آسٹریلیا نہیں آسٹریلیا کا امپائر جیت گیا۔ پاکستان نے خوب مقابلہ کیا لیکن میرے خیال میں عبدالرزاق کے رن آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے میچ جیتنے کے چانس بہت کم ہوگئے۔ مقصود مصطفیٰ، لاہور: اس میچ میں پاکستان نےباؤلنگ اچھی کی لیکن وہ اچھی بیٹنگ نہیں کرسکے۔ امپائرنگ کی وجہ سے پاکستان ہار گیا۔ سلیم انعام الحق، ہانگ کانگ: جب پہلے اوور میں سلمان بٹ کی وکٹ گری، تو اس وقت ہی انضمام کو خود ہی آجاناچاہئے تھا۔ پہلے دس اوور میں بال سیم ہوتا گیا، سو ون ڈاؤن پوزیشن پر سب سے بیسٹ پلیئر کو آنا چاہئے تھا اور جب سیچویشن بہتر ہوتی تو بعد میں محمد حفیظ یا کامران اکمل سے بیٹنگ کروانی چاہئے ہوتی۔ طاہر رفیق، خانےوال: پاکستان کا اوپنر اچھا نہیں کھیل رہا۔ اور انضمام اس سے بڑھ کر اور کیا پرفارمنس دے سکتا ہے؟ نادر سید، حیدرآباد: پاکستان ہار گیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ نوجوان ٹیم نے ورلڈ چیمپیئن کا اچھا مقابلہ کیا۔ شعیب اختر کے جانے کے بعد اس ٹیم نے کافی بہتری کی ہے۔ عماد شاہ، مانسہرہ: پاکستان کے لئے ہمیشہ کے لئے یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ عامررفیق، لندن: میں پہلے ہی سب کو بتا چکا ہوں کہ پاکستان جیتنے والی نہیں ہے یہ میچ آسٹریلیا سے۔ جس دن پاکستانی کھلاڑی اپنے آپ کو آسرٹیلیا کے مقابلے میں مضبوط سمجھ کر میدان میں اتریں گے اس دن آسٹریلیا کے لئے پاکستان کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ ساجد علی، افریقہ: مجھے پتہ تھا کہ پاکستان ہار جائے گا کیوں کہ عادات سے مجبور ہیں، شروع کے کھلاڑی وقت روکتے ہیں۔ اشعر رضا، اسلام آباد: پاکستان یہ میچ جیت سکتا تھا اگر رزاق، شعیب اور آفریدی تھوڑی جلدی نہیں کرتے۔ بیٹر لک نیکسٹ ٹائم اکرم، لاہور: امپائرنگ بہت خراب رہی مگر پاکستانی اوپنر پھر ناکام نکلے۔ آفریدی کے بارے میں سوچنا ہوگا کیوں کہ چھ رن پر اوور ہونے کے باوجود وہ چھکا لگانے کے چکر میں تھا۔ شفیق مرزا، میاں چنوں: میرے خیال میں پاکستانی ٹیم برا نہیں کھیلی۔ پہلی اننگ میں اصل مقابلہ امپائر اور پاکستان میں تھا۔ شاہدہ اکرم، دوبئی: میچ دیکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح دعائیں کرتے رہے لیکن صرف دعا سے ہی اگر سب کچھ ہوجائے، پھر۔۔۔۔ابھی تو مجھے پچھلے میچوں کے جیتنے کا یقین نہیں آرہا۔ کبیر بیدی، انڈیا: پاکستان اچھا کھیلا، باقی سب قسمت۔ میچ کے اختتام سے قبل موصول ہونے والی آراء میر خلیل، پشاور: آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کبھی بھی آسٹریلیا کو نہیں ہراسکتا ہے۔ اور ہمیشہ کی طرح آج آسٹریلیا ہی جیتے گا۔ عدنان، یو کے: پاکستان ہار جائے گا، لگ تو یہی رہا ہے۔ سب آؤٹ ہوگئے ہیں۔ جام زمان، مہران: پاکستانی ٹیم شروع سے ہی انڈر پریشر ہے۔ ممکن نہیں کہ پاکستانی ٹیم جیت جائے۔ جاوید جادی، نیاد: ہوسکتا ہے پاکستان جیت جائے۔ اویس جنید، سِڈنی: میرے خیال میں اس بار پاکستان جیتے گا، نیک خواہشات ٹیم کے لئے۔ جاوید اقبال ملک، چکوال: انشاء اللہ پاکستان جیتے گا، مگر پاکستان کی ٹیم قابل اعتبار نہیں ہے۔ ریاض خان، جاپان: آج مین آف دی میچ شاہد آفریدی ہوں گے۔۔۔۔ خرم احمد، امریکہ: یوحنا کو ذمہ داری سمجھنی چاہئے، سلمان پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ یاسر کو چانس ملنا چاہئے۔ عامر ملک، لاہور: میرے خیال میں پاکستان جیت سکتا ہے۔ انضمام اور شعیب ملک کی پارٹنرشِپ ٹھیک جارہی ہے۔۔۔۔ نوید افسر خان، اٹک سٹی: پاکستان دو ایک سے سیریز جیت جائے گا کاشف اقبال، سوئٹزرلینڈ: اب تک کچھ بھیح نہیں کہا جاسکتا لیکن اگر انضی بھائی ہے۔۔۔۔ صورتحال آپ کے سامنے ہے، آپ بہتر سمجھیں۔ آصف رفیق، لائیبریا: پھر وہی ڈائلیما، ہم اپنے کھلاڑیوں پر کیسے یقین کریں؟ صائمہ خان، لاہور: میں پاکستان کی کامیابی کے لئے دعا کررہی ہوں۔ پورا قوم کامیابی کے لئے دعائیں کررہا ہے، پاکستان جیتے گا۔ علیم اکرم، ٹوبہ ٹیک سنگھ: میرے خیال میں اگر انضام کریز پر ٹِک جائیں تو پاکستان میچ جیت جائے گا۔ اشرف اقبال، انگلینڈ: شعیب بھائی آپ واپس آجائیں۔ عمر ملک، سول، جنوبی کوریا: پاکستان کی ہر نظر ۔۔۔۔۔ عمر رانا، لاہور: انضمام اگر سنچری کرے گا تو کچھ ہوسکتا ہے، آفریدی کو آج آرام سے کھیلنا ہوگا۔ اللہ کرے جیت جائیں۔ محمد آفان، لاس انجلس: غم نہ کرو یارو، پاکستان ہی جیتے گا، انشاء اللہ الحمد لللہ، لاہور: ایک مچی جیتنے سے اپنے دماغ کو آسمان پر نہ لے جائیں۔ شعیب طارق، راولپنڈی: پہلے پندرہ اوور بہت امپورٹنٹ ہیں، اگر اس میں انضمام آؤٹ ہونے سے بچ گئے تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔ کیوں کہ آسٹریلیا نے ہاگ کو نہ کھلاکر بہت بڑی غلطی کی ہے جو کہ اس پِچ پر وی بی سیریز کے پہلے میچ پانچ وکٹ لے چکا ہے۔۔۔۔ علی آفریدی، آک لینڈ، نیوزی لینڈ: جیوے جیوے پاکستان، پاکستان ہمارا جیتے گا بابر خان، یو اے ای: پہلے اوور میں سلمان بٹ، دوسرے میں کامران اکمل، تیسرے اوور میں یوسف یوحنا، اور دیکھئے کس کی باری ہے، کیا پاکستانی سائیڈ پندرہ اوور مکمل کرلے گی؟ خالد سید محمد، کراچی: آسٹریلیا آسانی سے یہ میچ جیت جائے گا عمر رضا، آسٹریا: جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا سعید میو، میسی ساگا: کھیل کو کھیل کے طور پر لینا چاہئے جو بھی ٹیم کھیلے گی جیت اس کا مقدر ہے۔ چھوٹا جبران، کراچی: میرے خیال میں سلمان کی جگہ پر توفیق عمر کو موقع ملنا چاہئے۔ بابر خان، یو اے ای: اعجاز صاحب فرما رہے ہیں کہ ہمیں ایک اچھے اسٹارٹ کی ضرورت ہے!! دیکھ لیا آپ نے اچھا اسٹارٹ!! سلمان بٹ صاحب دوسری بال رپ باہر چلے گئے۔ راشد کامران، کراچی: ایسا لگ رہا ہے کہ آج ٹیم کسی پلان کے مطابق کھیل رہی ہے، ایسا لگتا ہے جیت جائیں گے۔۔۔۔ نعیم آفتاب، لاہور: آپ اسٹاک مارکیٹ اور پاکستان کی ٹیم دونوں کے بارے میں کبھی پیشین گوئی نہیں کرسکتے! سجاد خان، یو اے ای: یہ کافی انٹیرسٹنگ میچ ہے۔۔۔۔ قیصر شہزاد، بھمبر، پاکستان: میرے خیال میں پاکستان کے کھیل جیتنے کے اچھے چانس ہیں۔ لیکن انہیں انضمام اور یوحنا کا استعمال کرنا ہوگا اور آفریدی اور رزاق انہیں سپورٹ کریں۔ عمران بٹ، سیالکوٹ: اگر بلے باز ذمہ داری سے کھیلیں تو پاکستانی ٹیم جیت جائے گی۔ عارف رانا، کینیڈا: ویل ڈن پاکستان، کیپ اِٹ اپ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر پچاس اوور تک اپنا ہیڈ اور بیٹ ڈاؤن رکھیں تو پاکستان جیت جائے گا۔ جلال حیدر، اسلام آباد: آج ٹیم ٹھیک لگ رہی ہے، ایسا ہی مستقبل میں بھی ہونا چاہئے محمد رضوان، لاس اینجلس: جیتے گا بھئی جیتے گا، پاکستان جیتے گا۔ اعجاز اقبال، فرانس: اس وقت پاکستانی ٹیم جس سپرٹ سے کھیل رہی ہے، میں انگلیوں میں انگلیاں ڈالے بیٹھا ہوا ہوں کہ پاکستان جیت جائے۔ پاکستان کی اننگ میں ہمیں ایک اچھے سٹارٹ کی ضرورت ہے، اور ایسا ہوگیا تو ہم کامیاب ہوجائیں گے۔ |