پاکستانی امریکی ووٹرز: آپ کی رائے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چند ہی دنوں میں دنیا کے طاقتور ترین صدر کا انتخاب ہونے والا ہے۔ اس وقت دنیا بھر کی نظریں ان انتخابات پر جمی ہیں۔ اس سلسلے میں ہم خاص طور پر پاکستانی امریکی، انڈین امریکی اور جنوب ایشیائی امریکی باشندوں کی رائے جاننا چاہتے ہیں جو ان انتخابات میں حصہ لیں گے۔ کیا آپ امریکہ میں رہتے ہیں؟ ان دنوں امریکہ کا ماحول کیسا ہے؟ اگر آپ مسلمان اور پاکستانی ہیں تو آپ کو یہاں رہنا کیسا لگ رہا ہے؟ آپ کے علاقے میں الیکشن کی گہما گہمی کا کیا عالم ہے؟ کیا آپ کے اردگرد دوسرے مسلمان اور آپ کے خاندان کے افراد انتخابی عمل میں خود کو شامل محسوس کرتے ہیں؟ کیا آپ ووٹ ڈالیں گے؟ اگر ووٹ ڈالیں گے تو کس کو اور کیوں؟ آپ کے لئے انتخابات کے دوران حصہ لینے والی جماعتوں کے ایجنڈے پر موجود کون کون سے نکات اہم ہوں گے؟ امریکی خارجہ پالیسی کے امور خصوصاً عراق پر امیدواروں کا نقطِ نظر آپ کے لئے کتنے اہمیت کا ہے؟ آپ یا آپ کے والدین جس ملک میں پیدا ہوئے، امیدواروں کی اس ملک کے بارے میں رائے آپ کے لئے کس قدر اہم ہے؟اس سلسلے میں ہمیں اپنی رائے بھیجئے۔ آپ جتنی تفصیلی رائے بھیجیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ آپ ہمیں اپنے یا اپنے دوستوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی بھیج سکتے ہیں۔ آپ اپنی رائے انگریزی، اردو یا رومن اردو میں بھیج سکتے ہیں۔ عفاف اظہر: محمد اسلام، ڈریم لینڈ: |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||