انضمام: عنوان تجویز کریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انڈیا کے درمیان پاکستان کی سرزمین پر پندرہ سال بعد ہونے والی سیریز انڈیا نے جیت لی ہے۔ انڈیا نے ٹیسٹ سیریز دو ایک اور ون ڈے سیریز تین دو سے جیتی ہیں۔ انڈیا نے تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان میں کوئی ٹیسٹ سیریز جیتیں۔ یہ تصویر راولپنڈی میں ہونے والے آخری ٹیسٹ سے لی گئی ہے جس میں انڈیا نے پاکستان کو ایک اننگ اور ایک سو اکتیس رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں پاکستان کے کپتان اور بیٹسمین انضام الحق دوسری اننگ میں صرف نو رن پر کیچ آؤٹ ہو کر واپس پویلین پہنچے۔ اس تصویر کے لئے عنوان تجویز کیجئے۔ براہِ مہربانی اپنے عنوان کے لئے کم سے کم الفاظ کا انتخاب کیجئے۔
اپنے عنوانات آپ اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھیج سکتے ہیں۔ فواد اشرف، رومانیہ ابو جی معاف کردیو معتصم جاوید، لاہور نیند بہت آرہی تھی، اب سوؤں گا آرام سے اشعر علی، ٹورنٹو کاش کرکٹ کے بجائے آرمی جوائن کی ہوتی۔ ڈاکٹر افضال ملک، راوالپنڈی زمانہ تو بے وفا تھا، مجھے کیا ہوا فہد نظامی، پاکستان سید واجد، سپین آؤٹ نہ ہوتا تو کیا کرتا، نماز کا وقت ہو گیا ہے جمیل احمد، برطانیہ شکر ہے، اب کھانا تو جلدی ملے گا فواد اشرف، رومانیہ شکر ہے، سیریز مکی عمران چٹھہ مانی، پاکستان اس سب کی وجہ شعیب ہے، ابھی اس پر میچ فکسنگ کا الزام لگاتا ہوں فصیح خلیل، سپین صوفی صاحب غم نہ فکر کر، سب ٹھیک ہو گا تب تک نصرت زیدی، پاکستان ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا ثروت زیدی، کراچی لو ہم نے دامن جھڑ دیا، جو جام الٹائے دیتے ہیں منصور قریشی، پشاور بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے فرحان محمد، کراچی آپ کے ہارنے سے ہم خوش ہوئے محمد حسین، آئرلینڈ میرے آؤٹ ہونے میں بھی شعیب کا ہاتھ ہے محمد خورشید عالم ہاشمی، گکھڑ چل چلئے دنیا دے اوسے نکرے جتھے بندہ نہ بندے دی ذات ہوئے عمر خان، لاہور کبھی ہم بھی تم سے آشنا تھے، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو ابو ھنان، اوکاڑہ دل تو جیت لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ تنویر صدیقی، دبئی چلو اسی بہانے ایکٹنگ بھی کر لی عمران بوانی، برطانیہ پتہ نہیں پونڈ ملےگا یا ڈالر، صدر صاحب نے بتایا ہی نہیں تھا شبیر حسین، سنگاپور کون کہتا ہے کہ پاک بھارت دوستی سب کے لئے اچھی ہے؟ کاشف دادا، کینیڈا یار بالوں میں بہت جوئیں ہو گئی ہیں۔ سید زیدی، کینیڈا لوٹ کے بدھو گھر کو آئے طیب سمیع خان، کینیڈا وہ جا رہا ہے کوئی شب ِ غم گزار کے ذین اقبال، لندن صدر صاحب تو خوش ہونگے نسیم کیانی، مانٹریال اے لو اسٹوری 1971 سے 2004 محمد عارف، امریکہ ٹیم کی فکر مجھے لے ڈوبی خاور بٹ، جرمنی شکر ہے جان چھوٹی خالد منہاس، ٹورانٹو ایسا کبھی سوچا نہ تھا محمد قدیر صدیقی، سندھ کشتی بھی وہاں ڈوبی جہاں پانی ہی کم تھا وجاہت محمود ارے یار پھر آؤٹ ہوگیا شہزاد خان، امریکہ ہم سب بےکار ہیں علی حسن، ووڈ گرین، برطانیہ کوئی دیکھ تو نہیں رہا۔۔۔ علی سجاد شیخ، لندن وسیم کے بنا ساجد امجد، دوبئی مہدی خان، پاکستان اس کو بھی شعیب کے کھاتے میں ڈالتا ہوں مسعود عارف، مظفرآباد اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں محمد یومان، میرپورخاص بدلہ تو ضرور لوں گا، لیکن انڈیا جاکر جاوید سید، امریکہ اب پچھتائے کیا ہوگا نومان رشید، ڈنمارک ہائے اللہ کتنی گرمی ہے آج۔۔۔ صالح محمد، راولپنڈی یہ کیا ہوگیا؟ محمد قدیر صدیقی، سندھ ہم تھے جن کے سہارے وہ ہوئے نہ ہمارے بلال اخون، پاکستان شمش الاسلام، ٹوکیو محمد یوسف اقبال، دوبئی ہائے رے ہائے ہم تو دل سے ہارے خالد یوسف، کینیڈا لگتا ہے بڈھا ہوگیا ہوں فراز علی، ابوظہبی اللہ اللہ کر بھائی ثاقب محمود، مانٹریال کھسیانہ کھلاڑی وکٹ نوچے! عامر ندیم، سیالکوٹ کاش شعیب اختر ٹیم میں نہ ہوتا ناہید گل، ہانگ کانگ حوصلہ نہ چھوڑ، کر سامنا جہاں کا عرفان چودھری، کینیڈا بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے۔۔۔ ماجد اقبال، ملتان کینٹ گراؤنڈ نہیں کرکٹ بھی چھوڑو یاسر نقوی، کراچی گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں شاد خان، ہانگ کانگ دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے محفوظ محمد، اٹلی اپنوں نے مجھے مارا، غیروں میں کہاں دم تھا۔۔۔ محمد کاشف صدیقی، سکر، پاکستان اس میں میرا کیا قصور ہے صنم عدنان ضیاء، رحیم یار ِخان، پاکستان اسٹار بننا اتنا ایزی نہیں ہوتا مسٹر ظفر طاہر، ہیوسٹن، امریکہ آ عندلیب مل کر کریں آہ و ۔۔۔۔ نبیل عامر، امریکہ یہ دن بھی دیکھنا تھا۔۔۔ ادریس خان، امریکہ عاصم علی، لاہور ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا راحت ملک، پاکستان چلو دیکھ لیں گے اگلے سال انڈیا میں سید عمران، سرگودھا میں بہادر ہوں، ہارے ہوئے لشکر میں میرعالم مسجدی، دوبئی رونے کے قابل ہے، اور کیا اشفاق بلوچ، جرمنی کھیل ختم، پیسہ ہضم جاوید انجم، ملیشیا شعیب کے سر پر ہیلمٹ مارو اظہر ملک، سعودی عرب بڑا نام نہیں، کام بھی چاہئے محمد شاہد خان لودھی، ملتان کینٹ بس کر یار، اب سر اٹھانے دے نبیل نعیم سید، لندن نجیب الرحمان، جنوبی کوریا عشق نے غالب نکما کردیا، ورنہ ہم بھی ۔۔۔۔ فیصل چانڈیو، حیدرآباد صدقے جوان تیری معصومیت پر شیر یار، سنگاپور یار کپتانی کا بوجھ بہت بھاری ہے عبدالغفور، ٹورنٹو الٹی ہوگئیں سب تدبیریں شاہدہ اکرام، متحدہ عرب امارات اب سر کو پیٹنے کا کیا فائدہ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||