ایاز جوکھیو آرٹسٹ، لاہور |  |
 | دیکھ مگر پیار سے   کبھی کوئی لڑکی چاہے کسی بھی کام یا بہانے باہر کی ہوا میں آجائے تو مردوں کی نظریں بےساختہ اسی کی طرف کھچی چلی جاتی ہیں جیسے وہ کسی اور جزیرے آئی سے ہو۔  ایاز جوکھیو |
’پاکستان میں راستے اور بازار کھچا کھچ مردوں سے بھرے رہتے ہیں۔ عورتیں دیواروں میں چنی ہوئی زندگی گزارتی ہیں۔ ایسے میں کبھی کوئی لڑکی چاہے کسی بھی کام یا بہانے باہر کی ہوا میں آجائے تو مردوں کی نظریں بےساختہ اسی کی طرف کھچی چلی جاتی ہیں جیسے وہ کسی اور جزیرے آئی سے ہو۔میں نے یہی دکھانے کی کوشش کی ہے کہ عورتوں کو یہ کیسا لگتا ہوگا، کیسا محسوس ہوتا ہوگا۔ آپ بھی کیجیے۔‘ فلم: دیکھ مگر پیار سے دورانیہ: تین منٹ گیارہ سیکنڈ پروڈیوسر: مصدق سانول ڈائریکٹر: ایاز جوکھیو ایاز جوکھیو آرٹسٹ، شاعر اور فلم کار ہیں اور ان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی اور جرمنی کے شہر سٹٹ گارڈ اور جاپان میں میں آرٹسٹ ان ریذیڈنٹ رہے ہیں۔ ان کے کام کی نمائش پاکستان، جرمنی، جاپان اور برطانیہ میں ہوچکی ہے۔ ان دنوں وہ لاہور میں رہتے ہیں۔ |