شرجیل بلوچ کراچی |  |
 | دروازے   ایک بچہ کیا دیکھتے ہوئے ہمارے معاشرے میں بڑا ہوتا ہے اور اس پر کون کون سے دروازے کھلتے اور کون کون سے دروازے بند ہوتے ہیں ۔  شرجیل بلوچ |
’پانچ منٹ کی یہ فلم میں نے ایک بچے کی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی ہے۔ ایک بچہ کیا دیکھتے ہوئے ہمارے معاشرے میں بڑا ہوتا ہے اور اس پر کون کون سے دروازے کھلتے اور کون کون سے دروازے بند ہوتے ہیں اور اس کا تجسس ان دروازوں، اور کھڑکیوں کے ساتھ کیا کردکھاتا ہے۔‘فلم: دروازے دورانیہ: پانچ منٹ پانچ سیکنڈ پروڈیوسر: مصدق سانول ڈائریکٹر: شرجیل بلوچ شرجیل بلوچ کا تعلق مچھ سے ہے۔ وہ پہلے ڈاکٹر بنے لیکن پھر طب کو خیرباد کہا اور فلمیں بنانے لگ گئے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف چینلز کے ساتھ کئی ڈرامے اور دستاویزی فلمیں بنائی ہیں اور کراچی کی ایک نجی پروڈکشن ہاؤس ’دستک‘ کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ پاکستان میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار بھی ادا کرچکے ہیں اور اپنی اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
(سیکشوئیلٹی پر یہ سیریز آئندہ سات ہفتوں تک جاری رہے گی اور تیسرے ہفتے سے منظرنامے کے صورت میں پیش کی جائے گی۔ اگر آپ اس موضوع پر ان میں سے کوئی مضمون یا کہانی ڈھونڈنا چاہیں تو ہماری سائٹ کے سرچ انجن میں انگریزی لفظ ’sex‘ یا اردو میں ’جنسیت‘ ٹائپ کرکے تلاش کرسکتے ہیں۔)
| |  |