آشیش پالیوال دلًی |  |
’اس فلم کا نام گھسا پٹاہے، پاکستان اور انڈیا میں تقریباً سبھی نے یہ سن رکھا ہوگا لیکن یہی سب سے بہتر نام تھا جو میرے ذہن میں آیا۔
 | مردوں والی بات   جن لڑکیوں/عورتوں سے ہم نے بات کی وہ مردانگی اس گھسے پٹے موضوع کا سنتے ہی فوراً بات کرنے کو تیار ہوجاتیں اور کچھ دیر بعد بات چیت بھی چل ہی پڑتی۔  آشیش پالیوال |
جن لڑکیوں/عورتوں سے ہم نے بات کی وہ مردانگی اس گھسے پٹے موضوع کا سنتے ہی فوراً بات کرنے کو تیار ہوجاتیں اور کچھ دیر بعد بات چیت بھی چل ہی پڑتی۔ زیادہ حیرت فلم کی ایڈیٹنگ کے وقت ہوئی۔ دونوں ایڈیٹر مرد تھے اور ان دونوں کا فلم پر ردًِعمل ایک دوسرے سے بالکل متضاد تھا۔ بہرحال اس فلم تکمیل کا سفر دلچسپ اور پرجوش تھا اور مجھے لگتا ہے کہ نتائج بھی اچھے رہے۔‘ فلم: مردوں والی بات دورانیہ: سات منٹ اٹھارہ سیکنڈ پروڈیوسر: مصدق سانول ڈائریکٹر: اشیش پالیوال آشیش پالیوال دلی، انڈیا میں رہتے ہیں اور اداکار اور وائس اوور آرٹسٹ ہیں اور ایک نجی پروڈکشن ہاؤس سے وابستہ رہے ہیں۔ آشیش فلمیں صرف فلمیں بنانے کے لیے نہیں بناتے۔ انہیں اچھی فلمیں ایسے ہی پسند ہیں جیسے اچھا کھانا، اچھی کتابیں اور اچھا سنگیت۔
(سیکشوئیلٹی پر یہ سیریز آئندہ کئی ہفتوں تک جاری رہے گی اور تیسرے ہفتے سے منظرنامے کے صورت میں پیش کی جائے گی۔ اگر آپ اس موضوع پر ان میں سے کوئی مضمون یا کہانی ڈھونڈنا چاہیں تو ہماری سائٹ کے سرچ انجن میں انگریزی لفظ ’sex‘ یا اردو میں ’جنسیت‘ ٹائپ کرکے تلاش کرسکتے ہیں۔) |