BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 June, 2004, 14:18 GMT 19:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی ریکارڈ ہولڈر سے گفتگو

کرن بلوچ
کرن بلوچ

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان کرن بلوچ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔انہوں نے سولہ مارچ، دو ہزار چار کو کراچی میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف دو سو بیالیس رنز بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

کرن پاکستان کرکٹ ویمن ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بھی ہیں اور گزشتہ چھ سال سے اس ادارے کے لئے کام کر رہی ہیں۔


میں کراچی میں پیدا ہوئی لیکن میرا بچپن حیدرآباد میں گزرا۔ میرے والد پی آئی اے میں فلائٹ انجینئر ہیں اور میری والدہ ڈاکٹر ہیں۔ میں نے ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی اور بعد ازاں سندھ یورنیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

میرے چچا کرکٹ کے بہت شوقین تھے اور انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی۔ وہ پریکٹس پر جاتے وقت مجھے بھی اکثر ساتھ لے کر جاتے تھے۔ اس طرح ان کے ساتھ مجھے کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ یہی وہ دور تھا جب مجھ پر کرکٹ کا جنون سوار ہوا۔ میں نے صبح دیکھی نہ شام، بس ہر وقت کرکٹ کھیلا کرتی تھی۔ اس بات پر میں نے اکثر والدین سے ڈانٹ بھی کھائی۔

میرے والدین پڑھائی کے معاملے میں بہت سخت تھے۔ میں پڑھائی میں بس ٹھیک تھی، میں کوئی غیر معمولی طالبہ نہ تھی۔ پھر بھی امتحان میں پاس ہو جایا کرتی تھی۔

یادگار دن
 سولہ مارچ، سن دو ہزار چار میری زندگی کا یادگار دن تھا۔ اس دن میں نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف دو سو بیالیس رنز بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

انیس سو چھیانوے میں میں نے نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں ہونے والے ٹرائلز میں شرکت کی اور پاکستانی ٹیم میں منتخب ہو گئی۔ جنوری انیس سو ستانوے میں میں نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

سولہ مارچ، سن دو ہزار چار میری زندگی کا یادگار دن تھا۔ اس دن میں نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف دو سو بیالیس رنز بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ میرے ریکارڈ بنانے میں ہماری ٹیم کی اوپنر ساجدہ کا بہت ہاتھ ہے جو ایک جانب جم کر کھیلتی رہیں اور میری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

جب میں دو سو بیالیس رنز کی اننگز کھیل کر باہر آئی تو لٹل ماسٹر حنیف محمد نے میری بڑی حوصلہ افزائی اور تعریف کی۔ ان کی یہ شاباش میرے لئے ایک اعزاز ہے۔

میں اپنے والدین سے کچھ نہیں چھپاتی کیونکہ جب آپ کو والدین کا اعتماد اور تعاون حاصل ہو تو آپ مشکل سے مشکل کام بھی آسانی سے کر لیتے ہیں۔ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اللہ تعالی نیکی کا پھل ضرور دیتا ہے۔ کبھی کبھی اس میں دیر سویر ہو جاتی ہے لیکن اللہ کی طرف سے انعام ضرور ملتا ہے۔

میں کھانے کی بہت شوقین ہوں۔ خاص طور پر چینی کھانے بہت شوق سے کھاتی ہوں۔ لیکن کیمپ کے دوران میں تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کرتی ہوں۔ کرکٹ کھیلنے کے علاوہ میں کھانے پکانے میں بھی ماہر ہوں۔ کتابیں پڑھنے کا شوق نہیں لیکن فلمیں شوق سے دیکھتی ہوں۔

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان اوبانڈا کلارک میری پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ان کی بیٹنگ مجھے بہت پسند ہے۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد