BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 February, 2004, 16:18 GMT 21:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ناسا ڈائری: پتھر کاٹنے والے ڈرِل
ساتوِک اگروال
ساتوِک اگروال
آج صبح جب ہم ناسا پہنچے تو ہم نے مریخ پر موجود روور سے آنیوالی تصویروں کا رنگ اڈجسٹ کرنا سیکھا۔اس کا مقصد یہ تھا کہ ہمیں پتہ چل سکے کہ مریخ پر اصلی رنگ کیسا ہے، اس سے کافی معلومات ملتی ہے۔

اس کے ایک گھنٹے کے بعد ہم سائنس کنٹیسٹ میٹنگ میں گئے جہاں بہت زیادہ لوگ نہیں تھے۔ اس میٹِنگ میں ایک سائنسدان نے تقریر کی جس میں ہمیں بتایا گیا کہ خلائی گاڑی یعنی روور کس طرح مریخ پر توانائی کا استعمال کررہا ہے۔

مثال کے طور پر روور کو چلانے کے لئے کتنی توانائی صرف ہورہی ہے اور اس کے دوسرے کام کرنے کے لئے کتنی توانائی کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہمیں روور چلانے کے طریقوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ روور دو طریقے سے چلتا ہے: ایک تو زمین سے ناسا کے سائنسدان اسے چلاتے ہیں۔ اور دوسرا اس کا اپنا آٹومیٹِک سِسٹم بھی ہے۔

روور جب خود چلتا ہے تو اس کی رفتار کافی کم ہوتی ہے لیکن زمین سے اس کی رفتار کافی بڑھائی جاسکتی ہے۔ سائنسدان نے یہ بھی بتایا کہ مریخ مِشن کے ساٹھ دن پورے ہونے تک روور کی توانائی کافی کم ہوجائے گی اس لئے وہ کافی کام اس وقت سے پہلے پورا کرلینا چاہتے ہیں۔

اس کے بعد ہم ڈاؤن لِنک اسیسمنٹ کے لئے گئے یعنی یہ دیکھنے کے لئے کہ دن بھر ہمیں روور نے مریخ پر کیا کام کیا ہے۔ آج روور کو اپنی پوزیشن سے پیچھے جانا تھا، تصویریں لینی تھیں اور کئی چیزوں کا مطالعہ کرنا تھا لیکن وہ چل نہیں پایا۔

روور نے اطلاعات فراہم تو کیں لیکن پیچھے جاکر نہیں بلکہ اپنی جگہ پر کھڑے کھڑے۔ سائنسدانوں نے روور کے پتھر کاٹنے والے ڈرِل کے بارے میں بھی ہمیں معلومات دیں۔ انہوں نے مریخ سے ملنے والی کئی معاملات کے بارے میں باتیں بتائیں، کافی مزہ آیا۔



نوٹ: ساتوِک اگروال ایک بھارتی طالب علم ہیں جو ان دنوں امریکہ میں خلائی ادارے ناسا میں مریخ مشن کا مطالعہ کررہے ہیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد