| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مریخ: پانی کے پہلے شواہد
یورپی خلائی ایجنسی نے پہلی بار مریخ پر پانی کی موجودگی کے بارے میں براہ راست شواہد کا انکشاف کیا ہے۔ یورپی خلائی گاڑی ’مارز ایکسپریس‘ کے ذمہ دار سائنسدانوں نے کہا ہے کہ خلائی گاڑی نے سیارے کے قطب جنوبی پر پانی کی موجودگی کے بارے میں پہلے سے موجود شواہد کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفرا ریڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے قطب جنوبی کا نقشہ تیار کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی کے ذرات کی موجودگی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا امریکہ میں خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں حال میں پریخ پر اترنے والی سپرٹ نامی خلائی گاڑی روور سے دس منٹ کے سگنل موصول ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز اس گاڑی سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||