BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 January, 2009, 16:02 GMT 21:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملی بینڈ، رات چارپائی پر گزاری
ڈیوڈ ملی بینڈ
ڈیوڈ ملی بینڈ اور راہول گاندھی اتر پرادیش کے گاؤں میں
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے بدھ کی رات بھارت کے ایک گاؤں میں اچھوت ذات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے گھر گزاری۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی سے بھی ملاقات کی اور اس ملاقات کو مستقبل کے رہنماؤں کی ملاقات قرار دیا جا رہا ہے۔

راہول گاندھی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مستقبل میں کانگریس پارٹی کی قیادت کریس گے جبکہ ملی بینڈ کے مستقبل کے بارے میں بھی کافی چہ میگوئیاں ہیں۔

یہ دونوں رہنماء شمالی اتر پردیش کے علاقے امیٹھی پہنچے۔ یہ علاقہ گاندھی خاندان کا حلقہ ہے۔ ملی بینڈ کو راہول گاندھی نے گاؤں میں رہنے کی دعوت دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ملی بینڈ جھونپڑی میں ٹھہرے، چارپائی پر سوئے اور گاؤں کا روایتی کھانا کھایا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق یہ جھونپڑی ایک روایتی جھونپڑی تھی جہاں گائے بیل بھی بندھی ہوئی تھیں۔

برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملی بینڈ کا یہ دورہ یہ معلوم کے لیے بھی تھا کہ شہروں سے دور زندگی کیسی ہوتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد