BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 December, 2008, 20:46 GMT 01:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہمان اداس بھی، خوش بھی
ٹرائیڈنٹ ہوٹل کے کئی کمرے اتوار کی رات سے مہمانوں کے لیے بُک ہوں گے
ممبئی کے حملوں کا نشانہ بننے والے دو ہوٹل، ٹرائیڈینٹ-اوبیروئے اور تاج محل پیلس ہوٹل، جن میں گزشتہ ماہ دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا تھا، اتوار کو مہمانوں کے لیے پھر سے کھول دیئے گئے۔

ٹرائیڈینٹ کے مینیجر نے بتایا کہ کہ ہوٹل کھلنے کے بعد اس میں لوگوں کا بہت رش تھا اور یہاں بہت لوگ جمع تھے۔ ہوٹل کے صدر کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں ایک بھی نشست خالی نہیں تھی اور لابی اور لاؤنج بھی بھرے ہوئے تھے۔

ٹرائیڈینٹ-اوبیروئے اور تاج محل پیلس ہوٹل بھارتی شہر ممبئی میں ان اہم ترین مقامات پر واقع تھے جہاں دس دہشت گردوں نے ان ہوٹلوں میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر رکھا تھا۔

یہ دونوں ہوٹل ممبئی حملوں کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوئے تھے اور ان کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ممبئی حملوں میں ایک سو ستر افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اتوار کو کھلنے والے دونوں ہوٹلوں میں تربیت یافتہ کتے اور مسلح گارڈز پہرہ پر تھے جبکہ مہمانوں کے بیگ چیک کرنے کے لیے خصوصی ایکسرے مشینیں بھی نصب کی گئی تھیں۔

دونوں ہوٹلوں کے باہر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے، لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیئے جا رہے تھے اور مسلح افراد کسی بھی ممکنہ خدشے کے پیشِ نظر تیار کھڑے تھے۔

ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں ہر مذہب کو نگاہ میں رکھتے ہوئے ایک دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے بعد رسمی طور پر ہوٹل کو کھولا گیا۔

مولانا سعید اظہر علی نے جو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ہیں، بتایا کہ تقریب کے ساتھ ساتھ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی اپیل بھی کی گئی۔

’ہم نے قرانی آیات کا حوالہ دیا اور بتایا کہ قرآن تشدد کی ہر شکل کو نا پسند کرتا ہے۔‘

اس ہوٹل میں اکثر آنے والی کریتیکا شرینیوسان نے کہا کہ ’یہاں واپس آنے پر ہماری آنکھوں میں آنسو تھے لیکن یہاں پھر سے آنا بہت اچھا لگ رہا ہے، یہ جگہ پھر سے کھل گئی ہے، علمہ اور انتظامیہ کام میں مصروف ہے اور سب لوگ ہمارا استقبال کر رہے ہیں۔‘

فی الحال کرسمس کے موقع پر دونوں ہوٹلوں کے ان حصوں کو کھولا جا رہا ہے جن کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا تھا۔

قبرستان بھی تنگ
دہشتگردوں کی قبر کی جگہ نہیں: مسلم کونسل
وار زون ناری من۔۔
ناری من ہاؤس: رہائشیوں پر کیاگزی
سنیل یادوحملوں کی دہشت
’موت کو دیکھا پھراس کے منہ سے باہرنکلے‘
 وزیر داخلہ آر آر پاٹل دھماکے، ماہی گیر
’ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل کو آگاہی تھی‘
حملہ آورصرف شہرت کے لیے؟
کیا حملہ آوروں کو صرف شہرت کی تلاش تھی؟
دھماکوں کے بعد
خراج عقیدت، امن کی امیدیں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد