BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 December, 2008, 13:00 GMT 18:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: 2 حزب ’کمانڈر‘ ہلاک

فائل فوٹو
رئیس کاچرو گزشتہ برس نومبر میں پلوامہ کی عدالت سے سماعت کے دوران ایک پولیس اہلکار کی رائفل چھین کر اسے ہلاک کر کے فرار ہوگیا تھا
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں چھٹے مرحلے کے انتخابات کے دوران بدھ کو مقامی پولیس نے فوج کے ہمراہ ایک مشترکہ آپریشن میں مقامی عسکری گروپ حزب المجاہدین کے دو اعلیٰ کمانڈروں ریاض احمد ڈار عرف رئیس کاچرو اور عبدالرشید گنائی کو ہلاک کر دیا۔

واضح رہے رئیس کاچرو گزشتہ برس نومبر میں پلوامہ کی عدالت سے سماعت کے دوران ایک پولیس اہلکار کی رائفل چھین کر اسے ہلاک کر کے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر بی سری نواس نے بی بی سی کوبتایا’ وہ ہماری حراست سے فرار ہوگیا تھا۔ یہ تو بڑا چیلنج تھا۔اس کے ساتھ جو رشید مارا گیا وہ بھی اسی کی رینک کا کمانڈر تھا۔‘

ڈاکڑ نواس کا کہنا تھا کہ یہ تصادم جنوبی ضلع شوپیان کے ملورہ گاؤں میں ہوا جہاں فوج اور پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ ڈالا۔

واضح رہے چھٹے مرحلے کے تحت جنوبی اضلاع اننت ناگ اور کولگام میں ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران دو حزب کمانڈرو کی ہلاکت کو چھوڑ کے پوری وادی میں حالات پرامن رہے اور ووٹنگ کی شرح بھی اچھی رہی۔

انتخابات کے اس مرحلے میں وادی کشمیر اور جموں خطوں کے سولہ انتخابی حلقوں کےلیے دو سو اکہتر اُمیدوار میدان میں اترے ہیں۔

اس مرحلے میں قسمت آزمائی کرنے والوں میں سابق وزرائے اعلیٰ غلام نبی آزاد اور مفتی محمد سعید بھی شامل ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق علیحدگی پسندوں کی کال پر الیکشن مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے نیم فوجی عملہ اور پولیس کے تیس ہزار اضافی جوانوں کو ایک ہزار دو سو اڑسٹھ پولنگ بوتھوں پر خصوصی ڈیوٹی کےلیے تعینات کیا گیا ہے۔

ضلع اسلام آباد اور کولگام کی دس سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو صبح سویرے شدید سردی کے باوجود لوگوں کو بجبہاڑہ، دیوسر، کولگام، شانگس اور ڈورو وغیرہ میں گرم ملبوسات پہنے کشمیری ووٹروں کو پولنگ بوتھوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

چوبیس دسمبر کو انتخابات کا آخری مرحلہ شروع ہوگا جس میں سرینگر اور جموں کے اکیس انتخابی حلقوں کے لیے ووٹ ڈالے جائيں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد