BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 November, 2008, 07:46 GMT 12:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی حملے، ایک روزہ سیریز منسوخ
ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹیسٹ سیریز کا کیا ہوگا۔
ممبئی میں تباہ کن حملوں کی وجہ سے انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز کے باقی دو میچ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فی الحال ایک روزہ سیریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹیسٹ سیریز کا کیا ہوگا۔

ادھر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر ٹونٹی ٹونٹی چیمپینس کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کے لیے ہندوستان جانے پر پابندی لگا دی ہے۔

لیکن افتتاخی چیمپینس لیگ میں شرکت کے لیے سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن پہلے ہی ممبئی کے لیے روانہ ہوچکے تھے۔ وہ ہندوستانی ٹیم راجستھان رائلز کے کپتان ہیں۔ انہیں حملوں کی خبر سنگاپور میں ملی اور وہ وہیں طیارے سے اتر گئے۔

انگلینڈ کی ٹیم مڈل سیکس نے بھی ہندوستان کے لیے اپنی روانگی فی الحال موخر کر دی ہے۔ انہیں آئندہ بدھ کو ممبئی کے برابورن سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے افتتاخی دن اپنا پہلا میچ کھیلنا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ ٹورنامٹ موخر کیا جائے گا یا اپنے پروگرام کے مابق ہوگا۔

مڈل سیکس کی ٹیم کو ہوٹل تاج میں ہی ٹھہرنا تھا جہاں اس وقت حملہ آوروں نے مورچہ سنبھال رکھا ہے اور انہیں نکالنے کے لیے پوری شدت سے فوج اور کمانڈوز کا آپریشن جاری ہے۔

انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان اگلا ایک روزہ میچ سنیچر کوگوہاٹی میں کھیلا جانا ہے۔

انگلینڈ اور ہندوستانی کرکٹ عہدیداران اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں دورہ جاری رکھنا چاہیے یا نہیں۔

دونوں ٹیموں کو انیس دسمبر سےممبئی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد