انڈیا پانچواں میچ بھی جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے کپتان کیون پیٹرسن کی سینچری کے باوجود انڈیا کٹک میں کھیلا جانے والا پانچواں ایک روزہ میچ چھ وکٹوں سے جیت گیا۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستر رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کپتان کیون پیٹرسن نے ایک سو اٹھائیس گیندوں پر ایک سو گیارہ رنز بنائے۔ انہوں نے اویس شاہ کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو سولہ گیندوں پر ایک سو بارہ رنز بنائے۔ جواب میں انڈیا نے مطلوبہ سکور صرف چار وکٹوں کے نقصان پر تینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کر لیا۔ انڈیا کی طرف سے وریندر سہواگ نے تہتر گیندوں پر ایک چھکے اور پندرہ چوکوں کی مدد سے اکیانوے رنز بنائے۔ سچن تندلکر اور کپتان دھونی پچاس پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سریش رائنا تریپن رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ | اسی بارے میں خراب روشنی: انڈیا میچ جیت گیا20 November, 2008 | کھیل انڈیا میچ اور سیریز جیت گیا23 November, 2008 | کھیل انگلینڈ کی ٹیم کو بھاری شکست14 November, 2008 | کھیل انڈیا کی فتح، یوراج مردِ میدان17 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||