جموں:جھڑپ میں بھارتی میجر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جموں کے راجوری علاقے ميں شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ایک میجر سمیت دو سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ فوج کے دو جوان زخمی ہوگئے ہيں۔ ادھر بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں دستی بم کے حملے میں دو شہری مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے تصادم کا واقعہ راجوری ضلع ہیڈ کواٹر سے اسّی کلو میٹر دور تھانہ منڈی کے جنگل میں سنیچر کو رات گئے پیش آیا اور یہ جھڑپ ابھی جاری ہے۔ تصادم ميں مارے جانے والوں ميں بھارتی فوج کے میجر بھانو پرتاپ کے علاوہ ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔میجر بھانو پرتاپ کا تعلق 48 راجستھان رائفل سے تھا۔ اطلاعات کے مطابق جنگل میں شدت پسندوں کے چھپے ہونے کی خبر ملنے کے بعد فوج اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر آپریشن شروع کیا۔ بھارتی فوج اس آپریشن کی قیادت کر رہی ہے جبکہ پیچھے سے پولیس ان کی مدد کر رہی ہے۔ سرینگر سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سیاحتی مقام گلمرگ میں اتوار کو ہونے والے بم حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ایک شخص بھارتی سیاح اور ایک مقامی شہری تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تین دیگر سیاح اور ایک مقامی شخص زخمی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ سینیچر کو سری نگر سے چودہ کلو میٹر دور نربل کے پاس سری نگر بارہمولا قومی شاہرہ پر فوج کے ایک قافلے پر شد ت پسندوں کے حملے ميں فوج کے نوجوان مارے گئے تھے۔ شدت پسندوں نے یہ حملہ قافلے میں شامل بس پر کیا تھا۔ | اسی بارے میں ’کشمیر دھماکہ، نو فوجی ہلاک‘19 July, 2008 | انڈیا کشمیر جھڑپیں، آٹھ شدت پسند ہلاک17 May, 2008 | انڈیا کشمیری ذہنی تناؤ کا شکار27 December, 2006 | انڈیا جموں۔سیالکوٹ: نئی امیدیں17 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||