جے پور میں سات دھماکے: 45 ہلاک، درجنوں زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں سات دھماکے ہوئے ہیں جن میں راجستھان کے ڈائریکٹر جنرل پولیس کے مطابق 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے جے پور کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنکج سنگھ نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ شہر کے گنجان علاقوں میں ہونے والے ان دھماکوں میں کم از کم بیس ہلاک اور سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے مانس چوک، بڑی چوپال، چھوٹی چوپال، جوہری بازار اور ترپیولیا بازار میں ہوئے ہيں۔یہ بہت پرہجوم علاقہ ہے اور یہاں بڑی تعداد ميں مقامی لوگ اور سیاح خریداری کے لیے آتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑیوں اور دکانوں میں رکھا گیا تھا جو ایسے مقامات پر پھٹا جو تاریخی اعتبار سے بڑی اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ ایک دھماکہ ’ہوا محل‘ کے قریب ہوا۔ ہنو مان مندر کے پاس بھی ایک دھماکہ ہوا جہاں منگل کا دن ہونے کی وجہ سے بہت بھیڑ تھی۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ دھماکے مقامی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے سات بجے ہوئے۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ شری پرکاش جیسوال نے ان دھماکوں کو ایک بڑی سازش قرار دیاہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اے ایس گل کے مطابق شہر میں بعض زندہ بم بھی ملے ہیں جنہيں ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ شری پرکاش جیسوال کے مطابق دلی، ممبئی سمیت سبھی بڑے شہروں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ دھماکوں کے وقت ریاست کی وزیر اعلی وجے راجے سندھیا جودھ پور کے سفر پر تھیں اور اطلاع ملتے ہی جے پور لوٹ گئی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور وزیر داخلہ شِو راج پاٹل سے بات کی ہے۔ | اسی بارے میں سزائے موت کے خلاف اپیل منظور28 January, 2008 | انڈیا آسام دھماکہ: پانچ ہلاک، پچاس زخمی16 March, 2008 | انڈیا سرینگر دھماکہ، ایک ہلاک19 March, 2008 | انڈیا سرینگر دھماکہ:شہر میں سکیورٹی الرٹ20 March, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||