BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بس چناب میں گرنے سے30 افراد ہلاک

 فائل فوٹو
پولیس کے مطابق اب تک اٹھائیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک مسافر بس کے دریا میں گرنے سے کئی خواتین سمیت کم از کم تیس افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ کے بعد کئی مسافر لاپتہ ہیں، اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دریا میں ڈوب گئے ہیں۔

یہ حادثہ جمعرات کو اُسوقت پیش آیا جب جموں سے کشتواڑ جارہی ایک مسافر بس کشتواڑ سے دس کلومیٹر قبل کاندھری کے مقام پر ساڑھے چار سو فٹ کی اونچائی سے دریائے چناب میں گر گئی۔

جموں میں پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک اٹھائیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور یہ لاشیں ان کے لواحقین کے سپرد کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق چھ مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا، جن میں سے چار کو جموں کے سرکاری ہسپتال جبکہ دو کو کشتواڑ کے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گيا ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

کشتواڑ کشمیر کے پہاڑی خطہ ڈوڈہ کا ایک بالائی ضلع ہے۔ ڈوڈہ کے رہنے والے ایک نوجوان وکیل اور قلم کار فردوس احمد کا کہنا ہے کہ پچھلے چار ماہ کے عرصہ میں یہاں کئی حادثے رونما ہوئے جن میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوگئے۔

فردوس کا کہنا ہے ’جموں کشتواڑ اور دوسری شاہراہیں تو موت کا راستہ ہیں، کیونکہ یہاں پہاڑوں کے بیچوں بیچ سڑکیں ہیں اور دریا کی جانب سے کوئی پشتہ نہیں بنایا گیا ہے۔‘

دریائے چناب میں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لئے پولیس کی بچاؤ ٹیم نے غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ دریائے چناب جموں صوبے کا مرکزی دریا ہے، جو پانی کے تیز بہاؤ کے لئے مشہور ہے۔ اس دریا کے کنارے بگلہار کے مقام پر حکومت پن بجلی کے اُس منصوبے کی تعمیر ہورہی ہے، جو فی الوقت پاکستان اور ہندوستان کے درمیان متنازعہ ہے۔

اسی بارے میں
بھارت: ٹرین حادثہ، 4 ہلاک
09 November, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد