BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 April, 2008, 06:56 GMT 11:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گجرات بس حادثہ، درجنوں بچے ہلاک
سڑک کے حادثوں میں اموات کے لحاظ سے ہندوستان، چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے
ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات میں ایک بس کے حادثے کا شکار ہوجانے سے کم از کم پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر بچے ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت ہوا جب بدھ کی صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے بس وڈودرا شہر کے بوڈیلی گاؤں سے گزرنے والی نرمدا نہر میں گر گئی۔

وڈودرا سے صحافی نگار عائشہ خان کا کہنا ہے اب تک پینتالیس لاشیں نہر سے نکالی جا سکی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

حادثہ کا شکار ہونی والی بس سرکاری تھی جو سالانہ امتحان کے لیے طلباءکو وڈودرا کے نزدیک تار گول سے بوڈیلی لے جارہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق امدادی کاروائیوں کی نگرانی کے لیے اعلی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ چار بچوں کو امدادی عملہ زندہ بچانے میں کامیاب رہا۔ نرمدا نہر میں سردار سروور ڈیم سے چھوڑے جانے والے پانی کو روک دیا گیا ہے۔

حکام نے مرنے والوں کے ورثاء کو ایک ایک لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کااعلان کیا ہے۔

اسی بارے میں
بھارت: ٹرین حادثہ، 4 ہلاک
09 November, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد