گجرات میں ٹرین حادثہ: سولہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست گجرات میں بدھ کی رات ٹرین کے ایک حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ گجرات کے ادھنہ ضلع میں ہوا ہے۔ اس حادثے کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب سورت اور ممبئی کے درمیان چلنے والی فلائنگ رانی ایکسپریس کے ڈرائیور نے لاشوں کو ریلوے کی پٹریوں پر دیکھا۔ اسی ٹرین کے ڈرائیور نے حادثے کی اطلاع ریلوے کے اہلکاروں کو دی جس کے بعد محکمۂ ریل کے اعلی اہلکار جائے حادثے کے لیے روانہ ہو گئے۔ مغربی ریلوے کے پبلک ریلیشن اہلکار پرنیہ پربھاکر نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے پاس سے ریاست اتر پردیش کے مانک پور علاقہ کا ٹکٹ ملا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے لوگوں کا تعلق اتر پردیش سے ہو سکتا ہے۔ ان لوگوں کی شناخت کے لیے آس پاس کے علاقوں سے مدد لینے کا کام جاری ہے۔ | اسی بارے میں بہار: پُل گرنے سے بتیس افراد ہلاک02 December, 2006 | انڈیا چھاپے مگر ’ابھی سراغ نہیں‘12 July, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا بھارت کو ’لال سلام‘22 June, 2006 | انڈیا ہندوستان کی عکاس ممبئی لوکل ٹرینیں05 May, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||