آسام: ٹرین دھماکے میں پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں آسام سے نئی دلی آنے والی ایک مسافر ٹرین کے پارسل ڈبے میں جمعرات کی صبح ہونے والے دھماکے میں پانچ مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ شمالی آسام کے چونگاجن سٹیشن کے نزدیک راجدھانی ایکسپرس میں رات قریب دو بجے ہوا ہے۔ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ ’خوش قسمتی سے دھماکہ پارسل والے ڈبے میں ہوا نہ کہ مسافروں کے ڈبے میں‘۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پٹری پر رکھا گیا تھا۔ آسام پولیس کے خفیہ ادارے کے سربراہ کھاگین سمراہ کے مطابق جس مقام پر دھماکہ ہوا ہے وہاں ایک گہرا گڑھا ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق’ بظاہر دھماکہ خیز مواد پٹری پر رکھا تھا لیکن اس سلسلے میں ابھی مزيد تفتیش کی ضرورت ہے‘۔ ریلوے کے ترجمان ترکال رابھا نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ بعض کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔‘ ریاست آسام میں کئی شدت پسند تنظمیں سرگرم ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکے کا ذمے دار کون ہے۔ اس سے قبل پیر کو بھی آسام سے دہلی آنے والی ایک ٹرین پڑی سے اتر گئی تھی اور اس واقعہ میں بھی حکام شر پسندی کے اندیشےکو یکسر مسترد نہیں کر رہے ہیں۔ پیر کو ہونے والا حادثہ برہم پترا میل میں نجباڑی کے قریب ہوا تھا اور اس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ اس مسافر ٹرین کے ذریعے آسام میں تعینات ہندوستانی فوج کے اہلکار اکثر چھٹیوں کے دوران سفر کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں آسام دھماکہ: چھ ہلاک، تیس زخمی01 October, 2007 | انڈیا آسام اور جھارکھنڈ: عام زندگي متاثر26 November, 2007 | انڈیا جنوبی ایشیا میں سیلاب کی تباہی11 September, 2007 | انڈیا آسام:پرتشدد مظاہرہ، درجنوں زخمی24 November, 2007 | انڈیا آسام: بس حادثے میں متعدد ہلاک12 December, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||