راجستھان: سڑک حادثہ، 24 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ایک سڑک حادثے میں چوبیس افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ یہ حادثہ بدھ کی رات جودھپور۔جیسل میر شاہرہ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بڑے ٹرک اور ایک پک اپ گاڑی کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے میں ریاست میں سڑک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد انہتر ہوگئی ہے۔ پک اپ گاڑي میں سوار ایک خاندان شادی کی تقریب سے لوٹ رہے تھا کہ نصف شب میں جودھپور کے دیچھو تھانہ علاقے میں تیز رفتار سے آ رہے ٹرک نے اس گاڑی کو ٹکرمار دی۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ چودہ افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے، تین افراد راستے میں جبکہ چار ہسپتال پہنچنے کے بعد ہلاک ہوئے۔ فی الوقت دو افراد کا جودھپور کے سرکاری ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے اور ان کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق مرنے والے میں خاندان کے مکھیا گھیوارم میگھوال بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں ان کے خاندان کا صرف ایک فرد زندہ بچ سکا ہے۔ پولیس نے مرنے والوں کی لاشیں دیچھو تھانے میں رکھوائی ہيں اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں گجرات بس حادثہ، درجنوں بچے ہلاک16 April, 2008 | انڈیا گجرات میں ٹرین حادثہ: سولہ ہلاک28 February, 2008 | انڈیا آسام: ٹرین دھماکے میں پانچ ہلاک13 December, 2007 | انڈیا آسام: بس حادثے میں متعدد ہلاک12 December, 2007 | انڈیا کشمیر بس حادثہ، پچاس افراد ہلاک20 January, 2006 | انڈیا بھارت: ٹرین حادثہ، 4 ہلاک09 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||