مفرور رکن پارلیمان گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی پولیس نے ریاست اتر پردیش کے پھول پور علاقے کے رکن پارلمیان عتیق احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر ایک رکن اسمبلی کے قتل کا مقدمہ چل رہا ہے۔ عتیق احمد نے 2004 میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا انتخابات جیتا تھا لیکن بعد میں انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ عتیق احمد کے خلاف قتل اور اغوا سمیت درجوں مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ دلی پولیس کی خصوصی شاخ نے جمعہ کی علی الصبح دلی کے پیتم پورا علاقے سے انہيں گرفتار کیا ہے۔ عتیق احمد کو گزشتہ چھ مہینے سے اتر پردیش کی پولیس تلاش کر رہی تھی۔ اس دوران ریاستی حکومت نے انہیں مفرور قرار دیا تھا اور ان کی گرفتاری پر پچاس ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ عتیق احمد پر بہوجن سماج پارٹی کے رکن اسمبلی راجو پال کا قتل کرانے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف اتر پردیش کی عدالت سے غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ عتیق احمد نے اترپردیش کی وزیر اعلی مایاوتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو ان سے خطرہ ہے اور اسی لیے وہ خود کو ریاست میں پولیس کے حوالے نہیں کر رہے ہيں۔ دوسری جانب مایاوتی نے حال ہی میں ایک نیوز کانفرنس میں کانگریس پر الزام عائد کیا تھا وہ عتیق احمد کو تحفظ فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ عتیق کو ان کے خلاف استعمال کر سکے۔ کانگریس نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ | اسی بارے میں بی ایس پی کو واضح اکثریت11 May, 2007 | انڈیا مایاوتی اتوار کو حلف اٹھائیں گی12 May, 2007 | انڈیا اتر پردیش: مایاوتی نے حلف اٹھا لیا13 May, 2007 | انڈیا بنارس دھماکے: گرفتار افراد رہا 12 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||