ریلائنس کے شیئر منٹوں میں فروخت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انیل دھیرو بھائی امبانی کی کمپنی ریلائنس پاور لمیٹیڈ کے شیئر پہلی بار منگل کو بازار میں لائے گئے اور چند ہی منٹوں میں فروخت ہو گئے۔ انیل امبانی کی کمپنی کے ایک حصص کی قیمت چار سو پچاس روپئے ہے لیکن رٹیل خریداروں کو بیس روپیہ کی رعایت دی جائے گی۔اٹھارہ جنوری تک لوگ حصص خریدنے کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ لیکن پہلے ہی دن کمپنی کو بازار میں اتارے جانے والے حصص کی تعداد سے کئی گنا زیادہ شیئرز کے لیے درخواستیں حاصل ہوچکی ہیں۔ فروری کے پہلے ہفتے میں حصص کھلیں گے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت آٹھ سو سے بارہ سو تک ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس وقت پورے گجرات اور ممبئی کے حصص تاجروں میں ان کی دھوم ہے اس لیے اگر ان حصص کی قیمت بارہ سو تک پہنچتی ہے تو انیل کمپنی کی مالیت کے لحاظ سے اپنے بھائی مکیش امبانی کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ انیل کے ان حصص کے جواب میں مکیش بھی اپنی آئل کمپنی کو بڑا کرنے کے لیے بازار میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں بھائیوں مکیش اور انیل کے درمیان تیزی کے ساتھ مقابلہ ہو رہا ہے اور اس وقت ہندوستان کے بازار میں دونوں بھائیوں کی کمپنیاں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں۔ مکیش اپنی ریلائنس انڈسٹریز ، ریلائنس پیٹرولیم، ریلائنس انفراسٹرکچر کے ساتھ اب بہت جلد جوتوں کی کمپنی بھی کھولیں گے۔ حصص بازار کے ماہر ویرل شاہ کا کہنا ہے کہ امبانی بھائیوں کی کمپنیوں اور بازار میں ان کی قیمت سے اس بات کو خدشہ ہو گیا ہے کہ آئندہ کچھ برسوں میں یہ ملک کی تجارت پر قابض ہوں گے اور لوگ صرف ان کی کمپنیوں میں سرمایہ لگائیں گے۔ |
اسی بارے میں ریلائنس نے لطیفے پر معافی مانگ لی 04 December, 2007 | انڈیا ایس ایم ایس اور امبانی پر مقدمہ 04 December, 2007 | انڈیا ممبئی بازارِ حصص میں تیزی08 January, 2008 | انڈیا ’شیئر بازار میں، دہشتگردی کا پیسہ‘04 December, 2007 | انڈیا بازار حصص میں تیزی، روپے کی مضبوطی پر تشویش27 September, 2007 | انڈیا انڈیا: شیئر انڈیکس میں اضافہ19 September, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||