نازی چادروں: بھارتی یہودی ناراض | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں بستروں کی 'نازی' نامی چاددریں بنانے والے ایک صنعتی ادارے کے خلاف بھارتی یہودیوں نے احتجاج کیا ہے۔ بھارت میں یہودی اگرچہ بہت کم تعداد میں ہیں۔ ان کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ گھریلو آرائش کا سامان بنانے والے اس ادارے نے صرف بستروں کی چادروں کے نئے نمونوں کا نام نازی رکھا ہے بلکہ سواستیکا کا نشان بھی استعمال کیا ہے۔ ادارے نے سواستیکا کا نشان اپنے نمونوں کے بروشر یا کتابچے پر استعمال کیا ہے۔ ادارے کے لیے ڈیلر کا کام کرنے والے کپیل کمار ٹوڈی نے چادروں کے نام ’نازی‘ کی ایڈولف ہٹلر سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لفظ ’نازی‘ دراصل ’نیو ارائیول زون آف انڈیا‘ کا مخفف ہے۔ ان کے مطابق جہاں تک سواستیکا کے نشان کا تعلق تو یہ نشان بروشر پر سیدھا بنا ہوا ہے اور جرمنی میں اس نشان کو جو دراصل ہندومت کے مطابق خوشحالی کی علامت ہے، ٹیڑھا کر کے استعمال کیا گیا تھا۔ بھارت میں ’انڈیا جیوش کانگریس‘ نامی تنظیم کی نمائندے رالف جھیراڈ کا کہنا ہے کہ اس تشہیری مہم کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور اس سلسلے میں کسی قانونی چارہ جوئی سے قبل یہودی برادری کے نمائندے کمپنی کے مالکان سے ملاقات کی کوشش کریں گے تاکہ انہیں ان کی غلطی کا احساس دلا سکیں۔ | اسی بارے میں ’اپنی مشکلوں کے خودذمہ دار،یہودی‘11 March, 2007 | آس پاس ’یہودیوں کے داخلے پر پابندی‘03 August, 2006 | آس پاس یہودی ووٹر: ’ کیری سے وفاداری بحال‘02 November, 2004 | صفحۂ اول کراچی میں بچے کھچے یہودی 05 October, 2005 | پاکستان یہودیوں سےخطاب کی دعوت25 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||