دھماکوں کے بعد حیدر آباد میں ہڑتال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے جنوبی شہر حیدر آباد میں بم دھماکوں کے خلاف احتجاج میں پیر کے دن ہڑتال کی گئی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں نے اس ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے موقع پر شہر کے زيادہ تر تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہے تاہم پرانے شہر میں بیشتر ریسٹورنٹ ، ہوٹل اور دکانیں کھلیں۔ ریاستی حکومت نے احتیاطاً تمام سکول بھی بند کرنے کا اعلان کیا۔ ادھر ہفتے کو ہونے والے دھماکوں کی تفتیش جاری ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے لیکن اطلاعات کے مطابق شہر کے کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ خبروں کے مطابق تمل ناڈو، کرناٹک اور مہاراشٹر میں پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اتوار کو چھٹی کے بعد پیر کو عام طور پر شہر میں زیادہ ہلچل ہوتی ہے لیکن ہڑتال کی وجہ سےحیدرآباد میں لوگ کم نظر آئے۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم رہا۔ دھماکوں کے بعد زندگي آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہے لیکن لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔گزشتہ روز بجرنگ دل کے کارکنوں نے کئی علاقوں میں ریلی نکال کر نعرہ بازی کی تھی لیکن کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
حیدرآباد کے ایک شہری محمد ناصر کہتے ہیں ’بھیڑ بھاڑ میں جانے سے ڈر لگتا ہے۔ پتہ نہیں کب کیا ہوجائے۔ بہت سے لوگوں نے تو اس ڈر سے دکانیں بند کر رکھیں ہیں کہ کہیں کوئی جھگڑا نہ ہوجائے۔ کئی بار لوگ زبردستی دکانیں بند کرواتے ہیں‘۔ ایک اور شہری آدتیہ کہتے ہیں کچھ بھی ہو زندگی تو رک نہیں سکتی لوگوں میں اداسی اور مایوسی ہے لیکن سب ٹھیک ہوجائےگا۔ ’مجھے لگتا ہے کہ بار بار دھماکوں سے ہم سب میں تھوڑا خوف گھر کر گیا ہے لیکن یہی امید کرتے ہيں کہ رفتہ رفتہ سب ٹھیک ہوجائےگا‘۔ ادھر ریاستی حکومت نے شہر میں سکیورٹی کے لیے بعض سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ نے ان تمام سنیما ہالوں میں اس وقت تک فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے جب تک ان میں میٹل ڈٹیکٹر نہ لگا دیے جائیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں اب بھی رکاوٹیں کھڑی ہیں اور لوگوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اتوار کو جس طرح لوگ باہر کام کے لیے نکلے اور پیر کو ہڑتال کے باوجود جس طرح متعدد دکانیں، ٹریفک اور دفاتر کھلے رہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اس سے لگتا ہے کہ شہر کی زندگی خونریزی کے بعد اب ایک بار پھر معمول پر واپس آ رہی ہے۔ |
اسی بارے میں انڈیا میں حالیہ دھماکے اور حقیقت26 August, 2007 | انڈیا حیدرآباد دھماکوں کی تحقیقات جاری26 August, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||