BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 August, 2007, 13:52 GMT 18:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ناول نگار قرۃ العین حیدر سپردِ خاک

قرۃ العین حیدر کی تدفین
قرۃ العین حیدر سادہ زندگی جینے پر یقین رکھتی تھیں
اردو ادب کی نامور ناول نگار قرۃالعین حیدر کی تدفین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قبرستان میں کردی گئی ہے۔

انہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے منسلک رہنے کے سبب جامعہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ تدفین کے وقت ان کےقریبی رشتے دار اور یونیورسٹی کے بعض پروفیسر موجود تھے۔ ایسی شخصیت کے آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت کسی بڑی شخصیت کی کمی واضح محسوس ہو رہی تھی۔

اس بارے میں جب میں نے ادیب گلزار دہلوی سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں ہیں۔ شاید وقت کی کمی کے سبب وہ جسمانی طور پر یہاں نہیں ہیں لیکن ذہنی طور پر وہ سب یہیں پر ہیں‘۔

گلزار دہلوی نے مزید کہا کہ وہ صرف ناول نگار نہیں تھیں بلکہ بڑی صحافی بھی تھیں۔ انہوں نے اردو ادب کواتنا کچھ دیا ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

عینی آپا نہیں ملیں گی
 مجھے اس بات پر یقین ہی نہیں آ رہا کہ اب جب میں دوبارہ دلی آؤں گا تو عینی آپا مجھے نہیں ملیں گی۔ وہ بیمار تو بہت دنوں سے تھیں اور ہمیں معلوم تھا کہ وہ کسی بھی وقت اس دنیا سے جا سکتی ہیں لیکن اب بھی یقین نہیں آ رہا ہے۔
قرۃالعین کے بھانجے

وہاں موجود قراۃ العین حیدر کی کتابوں کے پبلشر محمد سبحان کا کہنا تھا کہ اردو ادب میں جو نام ان کا ہے اسے کوئی بھی دوسرا حاصل نہیں کر سکے گا۔

وہیں جامعہ ملیہ کے اردو شعبہ کے پروفیسر خالد محمد کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ اردو ادب کے ایک دور کا خاتمہ ہو گيا ہے۔ انہوں نے کہانی کہنے کا جو انداز اردو ادب کو دیا ہے اسے کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔

قرۃ العین حیدر سادہ زندگی جینے پر یقین رکھتی تھیں اور ان کے رشتہ داروں نے ان کی خواہش پر عمل کرتے ہوئے میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دی۔ کافی زور دینے پر ان کے بھانجے نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ممبئی میں رہتا ہوں اور مجھے اس بات پر یقین ہی نہیں آ رہا کہ اب جب میں دوبارہ دلی آؤں گا تو عینی آپا مجھے نہیں ملیں گی۔ وہ بیمار تو بہت دنوں سے تھیں اور ہمیں معلوم تھا کہ وہ کسی بھی وقت اس دنیا سے جا سکتی ہیں لیکن اب بھی یقین نہیں آ رہا ہے۔ ہاں ایک بات ضرور ہے کہ ایک ادیبہ کے طور پر ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی‘۔

اسی بارے میں
اک دِھی پنجاب دی
31 October, 2005 | انڈیا
دورِ حاضر کا بڑا شاعر
27 December, 2006 | پاکستان
شاعر حفیظ تائب سپرد خاک
13 June, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد