BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 June, 2004, 16:16 GMT 21:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاعر حفیظ تائب سپرد خاک

مدینہ
اردو اور پنجابی زبان میں نعت لکھنے والے شاعر حفیظ تائب کو اتوار کو علامہ اقبال ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان کے جنازہ میں پاکستان کے شاعروں ادیبوں علماء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ان کی عمر اکہتر برس تھی اور وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال سنیچر کی رات کو ہوا۔

مرحوم نے دس سے زائد کتب لکھی تھیں۔ ان کا پہلا مجموعہ’صلو علیہ و آلہ‘ انیس سو اٹھتر میں شائع ہوا تھا۔

ان کی مشہور تصانیف میں ، وہی یایسن وہی طاحہٰ‘،’وسلم تسلیمہ‘، ’کوثریہ‘، اور ’سِک مِتراں دی ‘بھی شامل ہیں۔

ان کا شمار پاکستان میں نعت گوئی کو فروغ دینے والے بانی شعراء میں ہوتا ہے۔ انہیں نعت کے ایک اعلیٰ پایہ کے محقق اور تنقید نگار کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

فروغ نعت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی دیا جا چکا ہے اس کے علاوہ انہیں نقوش ایوارڈ ، آدم جی ایوارڈ، ہمدرد فاؤنڈیشن ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔

وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی میں بھی بطور پروفیسر خدمات انجام دیتے رہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد