BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 June, 2007, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: کشمیر حادثے میں 13 ہلاک

بس حادثہ فائل فوٹو
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے منی بس پر اپنا قابو کھو دیا
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی پولیس کے مطابق ایک سڑک حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سنیچر کی دوپہر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ماکیرکوٹ علاقہ کے نزدیک ایک منی بس 200 فٹ نیچے وادی میں گر گئی ہے۔

پولیس کے اہلکاروں نے بتایا کہ اس بس میں سولہ مسافر بیٹھ سکتے تھے اور جب وہ منی بس ’شیطانی نالے‘ میں گری اس وقت اس میں مقامی مسافر ہی سوار تھے۔

حادثہ کی خبر ملنے کے بعد فوج ، پولیس اور مقامی افراد پر مبنی امدادی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور آخری خبر ملنے تک ٹیم 13 لاشوں اور دس سے زیادہ زخمیوں کو نکالنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے پیچیدہ پہاڑی راستے سے گزرتے ہوئے منی بس پر اپنا قابو کھو دیا اور بس 200 فٹ نیچے جا گری ۔

حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو قریبی علاقہ بنیہال کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد