بس حادثہ، انیس افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ایک بس کے کھائی میں گر جانے سے انیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے میں بیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ راکیش شرما نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کی رات دھرمشالہ کے نزدیک یہ بس ایک پہاڑی سے نیچے گرگئی۔ مسٹر شرما نے بتایا کے مرنے والوں میں نو خواتین اور دس مرد شامل تھے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ایک نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بس میں ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات کے سرکاری اہلکار سوار تھے۔ یہ گجرات کے شہر بڑودہ میں سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بھارتیہ سنچار لمیٹڈ یعنی بی ایس این ایل کے ملازمین تھے۔ یہ لوگ دھرم شالہ شہر کے نزدیک بنائے گئے سیاحتی علاقے میں گرمیوں کی چھٹّیاں گزارنے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں تقریباً انتیس افراد سوار تھے اور یہ لوگ دھرم شالہ کے راستے منالی کے ایک سیاحتی مقام کی طرف جارہے تھے۔ بس کے ڈرائیر نے بتایا کہ یہ حادثہ انجن میں خرابی پیدا ہوجانے کے سبب پیش آیا ہے۔ ہندوستان میں گرمیوں کی چھٹّیاں منانے کے لیے زیادہ تر لوگ شمال کے پہاڑی علاقوں میں جانا پسند کرتے ہیں۔ ان علاقوں میں مسوری، شملہ، نینیتال، کلّو اور منالی جیسے علاقے گرمی کے موسم میں سیاحوں سے بھرے رہتے ہیں۔ یہ علاقے گرمی کے دنوں میں بھی کافی سرد ہوتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||