BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 April, 2007, 17:12 GMT 22:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور میں کشمیری وازوان؟

پاکستان نے ہندوستان کے زیراتنتظام کشمیر کی حکومت کو اسلام آباد اور لاہور میں کشمیر کے خصوصی پکوان 'وازوان' سے متعلق میلہ یعنی ’فوڈ فیسٹِول‘ منعقد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبے کے تحت فوڈ فیسٹول میں لوگوں کو کشمیر کی رنگا رنگ ضیافت 'وزوان' کی لذتوں سے آشنا کیا جائے گا
پاکستان نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی حکومت کو اسلام آباد اور لاہور میں کشمیر کے خصوصی پکوان 'وازوان' سے متعلق میلہ یعنی ’فوڈ فسٹیول‘ منعقد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی حکومت کے وزیر سیاحت محمد دلاور میر نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان کی وفاقی وزیر برائے سیاحت نیلوفر بختیار نے گزشتہ روز ہندوستانی دورے کے دوران انہیں اس بات کا یقین دلایا ہے۔

دلاور کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر نے اپنے حکومتی ساتھیوں کے ساتھ مشورے کے بعد ایک لائحہ عمل ترتیب دینے کا وعدہ کیا ہے، جس کے مطابق ہندوستانی زیرانتظام کشمیر کو پاکستان میں بہترین سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں کشمیر انتظامیہ لاہور اور اسلام آباد میں فوڈ فسٹیول کا اہتمام کرے گی، جس میں لوگوں کو کشمیر کی رنگا رنگ ضیافت ’وزوان‘ کی لذتوں سے آشنا کیا جائے گا۔

دلاور نے بی بی سی کے ساتھ ایک غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ حکومت نے کشمیر کی سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے لیے امریکہ اور یورپ کی بجائے جنوبی ایشیا کے مسلم ممالک کو کشمیر کے قدرتی حسن وجمال کی طرف راغب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ ان کے محکمہ نے فی الوقت دوبئی میں ایک فوڈ فیسٹول کا اہتمام کیا ہے، جہاں مختلف مصالحوں کی مدد سے تیار کئے جانے والے گوشت کی سات ضیافتوں کا 'وزوان' سیاحوں کو پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ’ پاکستان، ہندوستان اور دوسرے جنوب ایشیائی ممالک سے چھٹّیوں کے دوران کافی سیاح دوبئی جاتے ہیں، ہم نے کشمیر کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اور اسکے لیے مارکیٹنگ کی بہتر جگہ دوبئی ہے‘۔

ررور
سرینگر کے ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ائرپورٹ میں تبدیل کیا جارہا ہے اور ہنگامی سطح پر کام چل رہا ہے

اس دوران محکمہ نے عرب سیاحوں کے لیے خصوصی پیکیج متعارف کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان پیکیجز میں سیاحت پر آنے والے عرب باشندوں کو ہر طرح کی رہائشی سہولیات کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا معیاری انتظام شامل ہیں۔

محکمہ سیاحت کے ایک افسر منیب الحسن نے بتایا کہ سرینگر کے ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ائرپورٹ میں تبدیل کیا جارہا ہے اور ہنگامی سطح پر کام چل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے ’عالمی ائرپورٹ بن جانے سے دنیا کے تمام خطوں سے سیاح آئیں گے‘۔

مسٹر دلاور کے مطابق پاکستانی وزیر نیلوفر بختیار نے پاکستان اور کشمیر کے درمیان سیاحت کے شعبہ میں اشتراک کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ ہم نے حکومت ہند کے ساتھ بھی معاملہ اُٹھا یا ہے۔ پاکستانی وزیر نے بھی اس خواہش کا اظہار کرتے وقت کہا تھا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں مٹ جائیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے حکومت ہند سے کیا جواب آتا ہے‘۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر نیلوفر بختیار نے کنٹرول لائن پر آمدورفت کے پانچ عارضی مقامات کو سیاحت کی راہداری بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد