سی ڈی معاملے میں سماعت مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انتخابی کمیشن نے مسلمانوں کےخلاف نفرت پیدا کرنے والی متنازعہ سی ڈی کے معاملے میں سماعت مکمل کرلی ہے۔ کمیشن کا فیصلہ ہفتے کے روز متوقع ہے۔ تاہم جمعرات کو سماعت کے آغاز کے ساتھی ہی کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس اعتراض کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ سماعت میں الیکشن کمشنر نوین چاولہ حصہ نہ لیں۔ کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ اس معاملے سے انتخابی کمشنر نوین چاولہ کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔ کمیشن کے فیصلے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر وینکیا نائڈو نے سخت اعتراض کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت افسوس ناک ہے اور اگر کمیشن نے نوین چاولہ کو اجازت دے دی تو بھی انہیں خود ہی سماعت میں نہیں حصہ لینا چاہیے ۔ بی جے پی کا کہنا تھا کہ کمشنر نوین چاولہ غیر جانب دار نہیں ہیں۔ بی جے پی ان پر انتخابی کمشنر مقررہونے کے وقت سے ہی حکمراں جماعت کانگریس کے قریب ہونے کا الزام لگاتی رہی ہے۔ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں نوین چاولہ کے خلاف صدر جمہوریہ کو پہلے ہی ایک میمورنڈم دے چکی ہیں۔ بی جے پی نے اپنے پہلے جواب میں یہ اعتراف کیا تھا کہ اس سی ڈی میں قابلِ اعتراض باتیں موجود ہیں تاہم اس نے اس سی ڈی سے یہ کہہ کر لاتعلقی ظاہر کی تھی کہ یہ کسی طرح بی جے پی کے بیگ میں آگئی اور اسی دھوکے میں جاری ہو گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس مبینہ سی ڈی پر کانگریس ، جن مورچہ اور بہوجن سماج پارٹی نے اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے برادریوں کے درمیان منافرت پیدا ہوگی۔ سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ کی سرپرستی ميں قائم جن مورچہ، کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی سی ڈی کے اجرا کرنے پر بی جے پی کی رجسٹریشن ختم کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ تاہم یہ دلچسپ ہے کہ اتردیش میں بی جے پی کی حریف سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی نے سی ڈی کے معاملے میں کمیشن میں کوئی آواز نہیں اٹھائی ہے۔ | اسی بارے میں بی جے پی: سی ڈی میں کیا ہے؟05 April, 2007 | انڈیا متنازعہ سی ڈی، رہنماؤں کی پیشی09 April, 2007 | انڈیا دلی: متنازعہ سی ڈی، سماعت ملتوی 11 April, 2007 | انڈیا دلی: متنازعہ سی ڈی، سماعت ملتوی11 April, 2007 | انڈیا بی جے پی سی ڈی پر سماعت مکمل12 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||