بی جے پی سی ڈی پر سماعت مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی متنازعہ سی ڈی کی سماعت میں الیکشن کمشنر نوین چاولہ حصہ لیں یا نہ لیں اس پر الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے اپنا فیصلہ سنائےگي۔ بی جے پی نے مسٹر چاولہ کی شمولیت پر یہ کہہ کر اعتراض کیا تھا کہ ان سے اس مسئلے پر غیرجانب داری کی توقع نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فوری طور پر سی ڈی کے معاملے میں بعص انتظامی ہدایت جاری کرےگا۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے والی بی جے پی کی متنازعہ انتخابی سی ڈی پر سماعت کے تیسرے روز اس بات پر بحث مکمل ہوگئی ہے کہ اس معاملے کی سنوائی میں الیکشن کمشنر نوین چاولہ حصہ لیں یا نہ لیں۔ کمیشن کے سامنے حاضری کے بعد بی جے پی کے رہنما روی شنکر پرساد نے بتایا کہ ابھی اس بات پر بحث نہیں ہوئی کہ سی ڈی کے حوالے سے بی جے پی کے خلاف کیا کارروائی ہو گی بلکہ’ہمارے اس مطالبے پر سماعت مکمل ہوئی ہے کہ اس کی سماعت میں نوین چاولہ حصہ لیں یا نہ لیں۔‘ دیگر سیاسی جماعتوں نے نوین چاولہ کے مسئلے پر بی جے پی کی سخت مخالفت کی ہے۔ کانگریس کے رہنما اور مرکزی وزیر کپل سبل کا کہنا تھا: ’انتخابی کمیشن نے فوری طور پر متنازعہ سی ڈی کے معاملے میں بعض انتظامی ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔‘ بی جے پی یہ اعتراف کر چکی ہے کہ اس سی ڈی میں قابلِ اعتراض باتیں موجود ہیں تاہم اس نے اس سی ڈی سے یہ کہہ کر لاتعلقی ظاہر کی ہے کہ وہ غلطی سے جاری ہو گئی تھی۔ ادھر بی جے پی نے اردو اخبارات میں شائع بعض علماء کے بیانات پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ان بیانات میں لوگوں سے کہا گيا ہے کہ وہ اتر پردیش کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حمایت کریں۔ پارٹی کے رہنما مختار عباس نقوی کا کہنا تھاکہ کانگریس پارٹی بھی ایسے اشتہار جاری کروا رہی جس سے فرقہ پرستی کو فروغ مل رہا ہے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ اسے ایسے اشتہارت کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور اگر کسی نے کانگریس کو ووٹ دینے کی بات کہی ہے تو وہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔ ریاست اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے۔ سبھی سیاسی جماعتیں رائے دہندگان کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش میں ہیں۔ لیکن سی ڈی تنازعے کے بعد اس رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے کہ ترقیاتی پروگرامز کے بجائے سیاسی جماعتیں اپنی مہم میں زیادہ توجہ ذات پات، فرقہ وارنہ سیاست اور مذہبی جذبات بھڑکانے پر کر رہی ہیں۔ | اسی بارے میں بی جے پی: سی ڈی میں کیا ہے؟05 April, 2007 | انڈیا متنازعہ سی ڈی، رہنماؤں کی پیشی09 April, 2007 | انڈیا دلی: متنازعہ سی ڈی، سماعت ملتوی 11 April, 2007 | انڈیا دلی: متنازعہ سی ڈی، سماعت ملتوی11 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||