BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 April, 2007, 14:32 GMT 19:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان توڑنے میں ہمارا ہاتھ: راہول
راہول گاندھی
اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران راہول گاندھی انتخابی ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں
اترپردیش میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کانگریس پارٹی صدر سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ گاندھی خاندان نے پاکستان کو دو حصوں میں توڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

راہول گاندھی نے یہ بات اتوار کو بریلی میں کانگریس امیدوار پروین سنگھ ارون کی ایک انتخابی ریلی کے دوران کہی ہے۔

سابق وزیراعظم آنجہانی راجیوگاندھی کے بیٹے راہول کا کہنا تھا: ’گاندھی خاندان جو بھی کام کرنے کا سوچتا ہے۔ اسے پورا کرکے آگے بڑھتا ہے۔ چاہے وہ ہندوستان کی آزادی ہو، یا پاکستانی کو توڑنے کا کام یا پھر ہندوستان کو اکیسوی صدی میں لے جانے کا کام۔ ہم پیچھے نہیں ہٹتے‘۔

جب اس سلسلے میں پاکستان کے وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے اس بیان سے یہ بات درست ثابت ہوئی ہے کہ بھارت پاکستان کو توڑنے کا خواہشمند ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ راہول اہم رہنما نہیں ہیں۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے اس بیان سے یہ بات درست ثابت ہوئی ہے کہ بھارت پاکستان کو توڑنے کا خواہشمند ہے۔ پاکستان کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے
پاکستانی وزارتِ خارجہ کی ترجمان

راہول گاندھی نے اس سے پہلے مغربی اتر پردیش میں اپنے روڈ شو کے دوران یہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کردیا تھا: ’اگر گاندھی خاندان کا ایک بھی فرد اقتدار میں ہوتا تو بابری مسجد منہدم نہیں ہوتی‘۔

راہول گاندھی کے متنازعہ بیانات کے بعد سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں کانگریس کی حالت مضبوط نہیں ہے اور راہول گاندھی کو ماضی سے زیادہ ریاست کے مستقبل پر دھیان دینا چاہیے تب ہی وہ ووٹرز کو اپنی پارٹی کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران راہول گاندھی انتخابی ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ راہول گاندھی کے علاوہ ان کی بہن پرینکا گاندھی وڈھیرا بھی اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ہمراہ راہول کے پارلیمانی حلقوں رائے بریلی اور امیٹھی میں ووٹروں سے رابطے کے لیے وہاں پہنچی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد