راہول امیٹھی سے کھڑے ہونگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حزبِ اختلاف کی رہنما سونیا گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم مرحوم راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی سیاست میں داخل ہونے والے نہرو خاندان کے نئے رکن ہونگے۔ راہول گاندھی نے اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز شمالی ریاست اتر پردیش کے حلقے امیٹھی سے کیا۔ جہاں سے وہ کانگریس کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان سے بہت امیدیں ہیں اور وہ ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔امیٹھی کی یہ نشست دراصل سونیا گاندھی نے راہول کے لئے خالی کی ہے اب وہ اس کی جگہ رائے بریلی سے انتخابات لڑیں گی ۔ جہاں سے ان کی ساس اور سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی الیکشن لڑتی تھیں۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہراہول گاندھی کے سیاسی میدان میں آنے سے کانگریں پارٹی کو سہارا ملے گا۔لیکن پارٹی کے واپس اقتدار میں انے کے لئے یہ کافی نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||