یو پی میں دوسرے مرحلے کی پولنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز ریاست کے دس مغربی اضلاع میں 58 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار رینو اگال نے بتایا ہے کہ سبھی اضلاع میں سست رفتاری سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بڑی تعداد میں رائے دہندگان ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔ فصل کی کٹائی میں مصروف بہت سے کسان ووٹ ڈالنے نہیں جا رہے ہیں اور میرٹھ میں مسلم سماج کے بہت سے لوگوں نے جمعہ کی نماز تک ووٹ نہیں ڈالے تھے۔ انتخابات کے اس مرحلے میں ایک کروڑ چوسنٹھ لاکھ ووٹرز ہیں جن میں پچھتر لاکھ خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ ووٹرز آٹھ سو اٹھاسی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گي۔ جمعہ کے روز متھرا، بلند شہر، غازی آباد، باغپت، میرٹھ اور سہارنپور اضلاع کی اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔پولنگ کے مقامات پر پیسنٹھ ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ان انسٹھ سیٹوں میں سے پندرہ سیٹیں بہوجن سماج پارٹی، دس بھاریتہ جنتا پارٹی، گیارہ راشٹریہ لوک دل، آٹھ سماج وادی پارٹی کو اور چھ سیٹیں کانگریس کو ملی تھیں۔ اترپردیش کے مغربی اضلاع حساس مانے جاتے ہیں اس لیے ووٹنگ کے دوران حفاظتی انتظامات کافی سخت ہیں۔ | اسی بارے میں اترپردیش: پُرامن ووٹنگ جاری07 April, 2007 | انڈیا دلی: انتخابات میں کانگریس کی ہار07 April, 2007 | انڈیا مسلم اقلیت نہیں: فیصلہ معطل06 April, 2007 | انڈیا ’یو پی میں مسلمان اقلیت نہیں‘05 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||