لکھنؤ، کانپور میں شیعہ سنی جھڑپیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں عیدمیلادالنبی کے موقع پر شعیہ اور سنی جھڑپ میں کئی زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک اور شہر کانپور کے پُرتشدد واقعے میں ایک ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔تشدد کے یہ واقعات عیدالمیلادالنبی کے جلوس کے دوران پیش آئے ہیں۔ ریاست کے داخلہ سیکریٹری چندر مولی نے بی بی سی کو ان واقعات تصدیق کرتہ ہوئے بتایا کہ کانپور کا واقع لکھنؤ کے واقعے سے زيادہ سنجیدہ ہے۔ بقول مسٹر مولی کانپور میں پولیس اورعوام میں جھڑپیں ہوئیں جن میں کانپور کے ایڈشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (سٹی) سمیت آٹھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ پرانے لکھنؤ ميں شیعہ سنی جھڑپ مبینہ طور پر سنی فرقے کے جلوس کے ایک بینر پر ہوئی اطلاعات کے مطابق شیعہ فرقے کے لوگوں کو اس بینر پر اعتراض تھا۔ دونوں شہروں سے پولیس پر پتھراؤ اور پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی بھی خبریں ملی ہیں۔دونوں مقامات پر اب حالات قابو میں بتائے جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں انڈیا ’ماڈل شیعہ نکاح نامہ‘ جاری 26 November, 2006 | انڈیا انڈیا: ’فیشن ٹی وی‘ پر پابندی30 March, 2007 | انڈیا انڈیا کی ہار، ملک بھر میں مظاہرے24 March, 2007 | انڈیا انڈیا: ورکنگ وومن کی تعداد میں اضافہ10 March, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||