BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 March, 2007, 08:29 GMT 13:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کی ہار، ملک بھر میں مظاہرے

کھلاڑیوں کے پوسٹر نذرِ آتش
مظاہرین نے کھلاڑیوں کے پوسٹرز کو آگ لگا کر اپنا غصہ نکالا
ورلڈ کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی شکست سے پورا ملک سکتے میں ہے اور بھارت بھر میں ٹیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کی واپسی پر ناکامی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا اور اصلاح کے لیے سخت اقدمامات کیے جائیں گے۔


پہلے بنگلہ دیش اور پھر سری لنکا کے ہاتھوں ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بعد انڈیا کی ٹیم کا دوسرے راؤنڈ میں پہنچنا انتہائی مشکل دکھائی دے رہا ہے اور صرف برمودا جسی کمزور ٹیم کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست ہی انہیں سپر 8 مرحلے میں پہنچا سکتی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی ٹیم کی کارکردگی سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ’انڈیا ایسا ملک ہے جس کا بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو اس امید کے ساتھ سب سے زیادہ سہولیات فراہم کرتا اور ان کی مدد کرتا ہے کہ وہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے لیکن سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی کار کردگی اچھی نہیں رہی‘۔

کھلاڑیوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ دلی، بھوپال، کولکتہ، رانچی اور ممبئی جیسے شہروں میں بھارتی ٹیم کے پتلے نذر آتش کیے جا رہے ہیں جبکہ بنارس میں ٹیم کا جنازہ نکالا گیا ہے

شرد پوار نے کہا کہ اب سنہ دو ہزارگیارہ کے ورلڈ کپ کے لیے تیاری کرنا ہوگی اور سلسلے میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائےگی اور انہیں بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلنے کا زیادہ موقع دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ کوچ گریگ چیپل کا معاہدہ ورلڈ کپ تک ہی تھا اور بورڈ اس پر بھی نظر ثانی کرے گا۔

سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کوچ گریگ چیپل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا’میں کچھ ذمہ داری تو لیتا ہوں لیکن میرے خیال سے کسی ایک فرد کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانہ صحیح نہیں ہے، یہ اجتماعی ذمہ داری ہے‘۔

بھارتی ٹیم کے پتلے نذر آتش کیے جا رہے ہیں

شائقین اس ہار سے اس قدر مایوس ہیں کہ کھلاڑیوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ دلی، بھوپال، کولکتہ، رانچی، بنارس اور ممبئی جیسے شہروں میں بھارتی ٹیم کے پتلے نذر آتش کیے جا رہے ہیں۔ بنارس میں ٹیم کا جنازہ نکالا گیا ہے جبکہ اندور میں کھلاڑیوں کے سر منڈوائے گئے ہیں۔

مظاہروں کے پیشِ نظر سچن تندولکر، وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش سے شکست کے بعد مظاہرین نے دھونی کے مکان کی ایک دیوار مسمار کر دی تھی۔

ملک کے اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز میں بھی اسی خبر کا تذکرہ ہے۔ کرکٹ ماہرین کے تبصرے، عوام کی سوچ اور لوگوں کی امیدوں کی جھلکیوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف مقامات سے احتجاجی مظاہروں کی تصویریں نشر کی جا رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد