BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 March, 2007, 12:18 GMT 17:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی: لیکمے فیشن ویک کا آغاز

فینش شو میں شریک ماڈل
شو میں ماڈلز نے لباس کے ہم رنگ زیورات بھی زیب تن کیے
ہیروں کی چمک، جدید ملبوسات میں ملبوس خوبصورت ماڈلز اور ریمپ پر چمکتے بالی وڈ ستاروں کے ساتھ ممبئی میں لیکمے فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے۔

پانچ روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کی ابتداء مشہور ڈیزائنر وکرم فڈنیس کے ڈیزائن کیے ہوئے ملبوسات سے ہوئی۔

اس سال فیشن شو کی خاصیت یہ ہے کہ اسے گیتا نجلی اور نکشتر ڈائمنڈ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ ماڈلز ملبوسات کی مناسبت سے تیار کردہ دیدہ زیب زیورات پہن کر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔

اس سال اِس فیشن ویک میں انڈیا کے نامور ڈیزائنرز نریندر کمار، سباسچی مکھرجی، نیتا للا، وکرم فڈنویس، وینڈیل راڈرکس، ونیت بہل، شہزاد کلیم، نندیتا مہتانی اور ندا محمود کے علاوہ عالمی ڈیزائنر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں سسلے، گیووانی کوگنا اور FCUK کے نام قابل ذکر ہیں۔

فیشن ویک کے پہلے ہی دن اطالوی فیشن برانڈ سسلے اور گیووانی نے سونم دوبال کے ساتھ اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کا کلیکشن پیش کیا۔ وکرم فڈنیس کے ڈیزائن کیے گئے ملبوسات کے لیے بالی وڈ حسینائیں پری زاد زورابین، منیشا لامبا اورگیتا بسرہ ریمپ پر اتریں۔

سونم دبال کے شو میں انڈین کے ساتھ ایشیائی پہناوے کی جھلکیاں دیکھنے کو ملی۔ ان کا انداز مختلف ممالک جیسے تبت، ازبکستان، شمالی افریقہ اور وسطی ایشیاء میں کافی مقبول ہے۔

ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات پہن کر جلوہ گر ہوئیں

بالی وڈ کی طرح انڈیا کی فیشن انڈسٹری بھی عالمی مارکیٹ میں کافی شہرت کی حامل رہی ہے اور ممبئی کے فیشن ویک میں عالمی خریداروں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔

انڈیا کے ڈیزائنر بھی مختلف ممالک کے فیشن ویک میں حصہ لیتے رہے ہیں لیکن انڈیا کے بازاروں میں غیر ملکی برانڈ نے اپنا سکہ جمانا شروع کر دیا ہے۔ اس لیے اس فیشن ویک میں کئی ڈیزائنرز کو یہ شکایت بھی تھی کہ انڈیا کو غیر ملکی خریدار کے بجائے اپنی مارکیٹ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

فیشن ویک کے دوران پاکستان میں متوقع فیشن ویک کے چرچے بھی رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ فیشن ویک کراچی میں اگست اور ستمبر کے درمیان ہو سکتا ہے جس میں انڈیا سے کچھ ڈیزائنر کو مدعو کیے جانے کی توقع ہے۔

لیکمے فیشن ویک اکتیس مارچ تک ممبئی کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس یا این سی پی اے آڈیٹوریم میں جاری رہے گا۔

انڈیا: فیشن ویکانڈیا: فیشن ویک
دلی میں جاری ہفتہ فیشن کی جھلکیاں
لیکمے فیشن ویکلیکمے فیشن ویک
ممبئی میں فیشن ڈیزائنرز کا شو
رنگوں کی برسات
دلی میں ولز انڈیا فیشن ویک کا انعقاد
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد