نوئیڈا کیس: سب انسپکٹرگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی کے نواحی شہر نوئیڈا میں بیس سے زائد بچوں اور عورتوں کے قتل کے معاملے کی تفتیش کرنے والے تفتیشی ادارے ’سی بی آئی‘ نے ایک معطل شدہ سب انسپکٹر کو پوچھ گچھ کے لیےگرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والی سب انسپکٹر کا نام سمرن جیت کور بتایا گیا ہے اور انہیں بدھ کو گرفتار کیا گیا۔ ان پر الزا م ہے کہ قتل کے اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر ابتدائی مرحلے ميں علاقے میں بچوں اور عورتوں کے گمشدگی کے حوالے سے مقامی باشندوں کا کیس درج کرنے اور معاملے کی تفتیش میں کوتاہی برتی تھی۔ سی بی آئی کے ترجمان نے بی بی سی سے معطل سب انسپکٹر کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا’سی بی آئی نے سمرن جیت کور کو نوئیڈا قتل معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیےگرفتار کیا ہے‘۔ سی بی آئی کے ترجمان نے مزید کہا’سمرن جیت سے اس حوالے سے بھی پوچھ گچھ ہو گی کہ کہیں کسی مالی فائدہ کے سبب انہوں نے اس قتل معاملے کو دبانے کی کوشش تو نہیں کی‘۔ اس سے پہلے اتر پردیش حکومت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے نوئیڈا کے سینئر پولیس اہلکار کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ علاقے کے چھ پولیس اہلکاروں کو برخاست اور چار افسروں کو معطل کر دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی سی بی آئی نے اتر پردیش پولیس کی تفتیش پر سوالات اٹھائے تھے۔ گزشتہ برس انتیس دسمبر کو نوئیڈا میں منندر پندھیر نامی ایک تاجر کے گھر کے سامنے واقع نالے سے پولیس نے سترہ انسانی ہڈیاں اور ڈھانچے برآمد کیے تھے۔ اس حوالے سے اتر پردیش پولیس پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ اس نے ابتدائی پندرہ دنوں کی تفتیش میں ملزم کو تلاش کرنے کے بجائے اس نے اصل ثبوت کو مٹانے کی کوشش کی تھی۔ علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نےگمشدگیوں سے متعلق رپورٹ درج کرنے اور ان افراد کی تلاش میں کوتاہی برتی۔ نٹھاری کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں ان کےگاؤں سے تقریبا چالیس بچے اور عورتیں لاپتہ ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں نٹھاری کیس: منتقلی کی اپیل خارج07 March, 2007 | انڈیا نوئیڈا کیس: کوہلی کااقبالی بیان01 March, 2007 | انڈیا نوئیڈا کیس: تبادلے، معطلی03 February, 2007 | انڈیا نوئیڈا کیس: حکام، پولیس پر نکتہ چینی17 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے16 January, 2007 | انڈیا ڈھانچوں سے بھرے40 تھیلے برآمد 15 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||