BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 January, 2007, 17:49 GMT 22:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈھانچوں سے بھرے40 تھیلے برآمد
جائے وقوعہ
نالے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دھانچوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے
بھارت میں مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی کا کہنا ہے کہ نوئیڈا کے قتل اور اغوا کے معاملے میں اب تک کی جانچ کے دوران انسانی اعضاء سے بھرے چالیس تھیلے برآمد کیےگیے ہیں۔

اس کا کہنا ہے کہ انسانی ہڈیاں اور اعضاء ملزم مہندر سنگھ پندھیر کے مکان کے سامنے والے نالے سے برآمد ہوئے ہیں۔

نئی دلی کی سینٹر فورنسک سائنس لیب، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز اور آندھرا پردیش کی فورنسک سائنس لیب پر مشتمل ایک ٹیم نے دلی سے متصل نوئیڈا کے نٹھاری گاؤں کا دورہ کیاہے اور وہاں سے فورنسک نمونے جمع کئے۔

سی بی آئی کے مطابق برآمد کیے گئے انسانی اعضاء اور ہڈیوں کو پوسٹ مارٹم ، شناخت اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیب بھیج دیا گیا ہے۔

سی بی آئی نےاس مہینے کی دس تاریخ کو نٹھاری گاؤں میں بچوں اور عورتوں کے اغواء، عصمت دری اور ان کے قتل کے سلسلے میں 19 مقدمات درج کیے تھے۔

اس سلسلے میں سی بی آئی کی ٹیم لاپتہ بچوں کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

تفتیش کے لیے سی بی آئی نے اس معاملے کے دو اہم ملزمان مہندر سنگھ پندھیر اور سریندر کوہلی کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اسی بارے میں
مزید ڈھانچوں کی برآمدگی
14 January, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد