نوائیڈا سے مزید ڈھانچے’برآمد‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی کے نواحی شہر نوئیڈا کے نٹھاری گاؤں میں بچوں اور عورتوں کے اغوا اور قتل معاملے میں تین مزید انسانی ڈھانچے ملنے کی خبریں ہیں۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق مزید ڈھانچے سی بی آئی یعنی مرکزی تفتیشی بیورو نے’برآمد‘ کیے ہیں۔ خبروں کے مطابق سی بی آئی نے اہم ملزم مونیندر سنگھ پندھیر کے بنگلے کے عقب میں واقع نالے کی ہفتے کے روز تلاشی کی جہاں سے انہیں تین کھوپڑیاں ملی ہیں۔ اس معاملے میں اب تک کل بیس افراد کے ہڈیوں کے ڈھانچے بر آمد کیے جاچکے ہیں۔ سی بی آئی کے ترجمان جی موہنتی نے اس کے متعلق کوئی بھی بیان دینے سے منع کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انکی طرف سے کسی بھی نیوز ایجنسی کو اسطرح کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ انھوں نےاس خبر کا نہ تو انکار کیا اور نہ ہی اسے تسلیم کیا ہے۔ ایجینسیز کے مطابق سی بی آئی ٹیم کو نالے میں آج کھوپڑیوں کے ساتھ ساتھ کئی دوسری ہڈیاں بھی ملی ہیں۔ تلاشی کے دوران سی بی آئی ٹیم کو کچھ کپڑے اور چپلیں بھی حاصل ہوئی ہیں جو ممکنہ طور پر لواحقین کے ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ روز سی بی آئی اور فورنزک محکمہ کی ایک ٹیم نے مشترکہ طور پر معاملے کی تفتیش کے لیے ملزم مونیندر سنگھ پندھیر کے بنگلے کا معائنہ کیا تھا۔ ملزم کے بنگلے کا معائنہ جنسی استحصال اور قتل کے بارے میں سراغ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پندھیرکا بنگلہ دِلّی کے نواحی شہر نوئیڈا کے سیکٹر اکتیس میں واقع ہے۔ سی بی آئی اس پہلو کا بھی جائزہ لے گی کہ قتل کے اس واقعے کے پیچھے کہیں انسانی اعضاء کے خرید فروخت کا معاملہ تو نہیں ہے۔ نٹھاری گاؤں میں گزشتہ دو برس کے درمیان تیس سے زائد بچوں کی گمشدگی کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کی گی تھی۔ پولیس پر الزام ہے کہ اس نے اتنی تعداد میں گمشدگیوں کی شکایت کے باوجود کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد علاقے کے کئی سینئر پولیس افسرروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ملائم سی بی آئی کی تفتیش پر راضی05 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا کیس: ملزمان کے ٹیسٹ مکمل09 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا: ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع10 January, 2007 | انڈیا نٹھاری قتل: ملزم کے بنگلے کا معائنہ12 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||