نوئیڈا کیس: کوہلی کااقبالی بیان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی کے نواحی شہر نوئیڈا کے نٹھاری گاؤں میں بچوں اور عورتوں کے قتل کے معاملے کے اہم ملزم سریندر کوہلی کو اقبالیہ بیان دینے کے لیے دارالحکومت میں واقع پٹیالہ ہاوس عدالت ميں پیش کیا گیا۔ ملزم سریندر کوہلی نے خود عدالت کے سامنے اس معاملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ عدالتی کارروائی کے دوران میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ چندر شیکھر نے سریندر کوہلی کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔ تاہم سریندر کوہلی کے بیان کو ابھی خفیہ رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو سریندر کوہلی کو ویڈیو کانفرنسنگ روم میں لایا گیا، جہاں ان کے بیان کو کیمرے میں محفوظ کر لیا گيا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سریندر کوہلی کے بیان کو اس وقت تک منظر عام پر نہیں لایا جائے گا جب تک کہ مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع نہیں ہو جاتی۔ سریندر کولی کا یہ بیان تعزیرات ہند کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ملزم کے لیے اپنے بیان سے مکرنا اب مشکل ہوگا۔
اس دوران مقتولین کے رشتے دار بھی مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی کے سامنے اپنے بیان درج کرانے کے لیے عدالت ميں حاضرہوئے۔ دلی کی عدالت نے تین وکلاء کوملزم کولی کے دفاع کے لیے مقرر کیا تھا۔ لیکن دو وکلاء نے اس معاملے میں وکیل صفائی بننے سے انکار کر دیا۔ انکار کرنے والوں میں سے ایک وکیل سنگیتا بھیانہ نے کوہلی کا مقدمہ یہ کہتے ہوئے لڑنے سے انکار کر دیا تھا کہ اگر وہ یہ مقدمہ لڑیں گی تو اس سے ان کی جان کو خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس مقدمہ کو اس وقت دلی کی پٹیالہ ہاوس عدالت میں منتقل کردیاگیا جب بعض مقتولین کے مشتعل رشتے داروں نے غازی آباد کی ایک ماتحت عدالت کے احاطے میں ملزمان پر حملہ کردیا تھا۔ خیال رہے کہ نوئیڈا قتل کا معاملہ گزشتہ برس دسمبر ميں منظر عام پر آیا تھا اور اس واقعہ میں بیس سے زائد بچوں اور عورتوں کے قتل کا امکان بتایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں نوئیڈا کیس: تبادلے، معطلی03 February, 2007 | انڈیا نٹھاری:قتل کے ملزموں پر حملہ 25 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا کیس: حکام، پولیس پر نکتہ چینی17 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے16 January, 2007 | انڈیا ڈھانچوں سے بھرے40 تھیلے برآمد 15 January, 2007 | انڈیا ملائم سی بی آئی کی تفتیش پر راضی05 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||