نوئیڈا کیس: تبادلے، معطلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے نٹھاری معاملے میں نوئیڈا کے اعلٰی پولیس اہلکار کے تبادلے کے ساتھ علاقے کے سرکل آفیسر کو بھی معطل کردیا ہے۔ اتر پردیش کی حکمراں سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری امر سنگھ ایک پریس کانفرنس میں پہلے ہی یہ عندیہ دے چکے تھے کہ نوئیڈا معاملے میں انتظامیہ سخت قدم اٹھائے گی۔ تاہم ریاست کے داخلہ سیکریٹری آر ایم شری واستو نے ایس ایس پی راٹھور کے تبادلے کو انتظامیہ کا ایک عام قدم قرار دیا ہے۔ امر سنگھ نے پریس کانفرنس میں کانگریس پر الزام عائد کیا تھا ’نٹھاری معاملے کو کانگریس ضرورت سے زیادہ طول دے رہی ہے‘۔ اس سے قبل مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے بھی اتر پردیش پولیس کی تفتیش پر سوالات اٹھائے تھے۔ گزشتہ برس انتیس دسمبر کو نوئیڈا میں منندر پندہیر نامی ایک تاجر کے گھر کے سامنے واقع نالے سے پولیس نے سترہ انسانی ہڈیاں اور ڈھانچے برآمد کئے تھے۔ تاہم پولیس پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ابتدائی پندرہ دنوں کی تفتیش میں ملزم کو تلاش کرنے کے بجائے اس نے اصل ثبوت کو مٹانے کی کوشش کی تھی۔
غور طلب امر یہ ہے کہ جب سی بی آئی نے اس معاملے کی تفتیش شروع کی تھی تو اسے کچھ دن کی تفتیش کے بعد اہم ملزم منندر پندہیر کے گھر کے سامنے واقع نالے سے انسانی اعضاء سے بھرے چالیس تھیلے ملے تھے۔ سی بی آئی کی ابتدائی انکوائری سے پتہ چلتا ہے کہ اس واقعے میں سترہ سے زیادہ بچوں اور عورتوں کے قتل کیے گئے ہیں۔ علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نےگمشدگیوں سے متعلق رپورٹ درج کرنے اور ان افراد کی تلاش میں کوتاہیاں برتی ہیں۔نٹھاری کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں ان کے گاؤں سے تقریبا چالیس بچے اور عورتیں لاپتہ ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اتر پردیش حکومت نے چھ پولیس اہلکاروں کو برخاست اور تین افسروں کو معطل کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں نوئیڈا: ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع10 January, 2007 | انڈیا نٹھاری قتل: ملزم کے بنگلے کا معائنہ12 January, 2007 | انڈیا نوائیڈا سے مزید ڈھانچے’برآمد‘13 January, 2007 | انڈیا مزید ڈھانچوں کی برآمدگی14 January, 2007 | انڈیا ڈھانچوں سے بھرے40 تھیلے برآمد 15 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے16 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا کیس: حکام، پولیس پر نکتہ چینی17 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||